مولانا سید سلیمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
























وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مقیم کورونا ویکسین لگوانے والے صحت مند اور کسی مستقل بیماری میں مبتلا نہ ہونے والے 18 سال سے 65 سال کی عمر کےعازمین کو حج کی اجازت ہوگی۔ 14 روز قبل ویکسین کا ایک ٹیکہ لگوانے والوں کو بھی حج کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو مغربی تہذیبی یلغار سے اپنی نوجوان نسل کو بچاتے ہوئے دین مقدس اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرانا ہوگا۔ مغربی ثقافت کے شب خون نے مسلمان معاشرے سے عفت پاکدامنی حیا اور غیرت جیسے اعلی انسانی اقدار کو چھینا ہے۔ حضرت سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آل محمد سے اپنی مودت کا ثبوت دیتے ہوئے ہمیں اپنی بیٹیوں کو سیدہ فاطمہ الزہراء کا پیروکار بنانا ہوگا۔ خاتون جنت کی حیات طیبہ مسلم خواتین کے لئے اسوہ حسنہ ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ بجٹ عوام دوست تو پھر ہر طرف شور کیسا؟، پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیوں؟لفظوں کا ہیر پھیر ہر سال دہرادیا جاتاہے، بتایا جائے عام آدمی کو کس مد میں ریلیف دیا جارہاہے؟اردو قومی شناخت، بجٹ میں اس کا کتنا حصہ ؟ دستور میں موجود، سپریم کورٹ فیصلے میں موجود، وزیراعظم کی ہدایات میں موجود مگر بجٹ سے اردو غائب کیوں؟ ایک طرف ریاست مدینہ کے دعوے، دوسری جانب دینی مدارس کےلئے کچھ بھی نہیں ؟کیا یہ کھلا تضاد نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ 2021-22ءپر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سابق استاد حجتہ الاسلام والمسلمین محمد اسلم صادقی مختصر علالت کے بعد آج لاہور میں انتقال کر گئے ہیں.
صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل حجۃ الاسلام علی حیدری المشہدی نے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران اور سامراجی ناپاک طاقتیں اسلام کے آغاز سے لیکر آج تک دشمنان اسلام نے مختلف روپ دھارے ہیں کبھی یہود و نصارٰی کے روپ میں تو کبھی منافقین کے روپ میں۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ مال و دولت فقط علم و فن سے مشروط نہیں۔دولت کا زیادہ یا کم ہونا بھی ایک آزمائش ہے۔ علمی و عقلی لحاظ سے کم استعداد والوں کے پاس بے پناہ دولت ہوتی ہے جبکہ کافی صاحبانِ علم و ہنرمفلس و نادار ہوتے ہیں۔ اسلامی حکومت میں حاکم کا طرزِ زندگی عام شہری کے برابر ہونا چاہیے۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے 12جون بین الاقوامی چلڈرن لیبر ڈے(بچوں سے مشقت کے انسداد کے دن) پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں سے مشقت معاشرتی برائیوں میں سے ہے، افسوس استحصالی معاشی اور معاشرتی نظام اورغیرمساوی وسائل کے باعث نان شبینہ سے محروم افراد میں اضافے کے ساتھ ساتھ دنیا میں چائلڈ لیبرمیں بھی اضافہ ہوتا جارہاہے، اسلام کا حسن ہے کہ اس نے مرد و زن، بزرگ شہریوں کے ساتھ بچوں کے حقوق پربھی زور دینے کے ساتھ لائحہ عمل دیا ہے
سینیئر صحافی و اینکر پرسن امیر عباس نے کہا کہ لبنان اور فلسطین میں مقاومتی گروہوں کی کامیابی امام خمینی کے انقلاب اسلامی کی مرہون منت ہے۔ امام خمینی کے پراثر انداز نے سامراجی طاقتوں کی راتوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دیں۔
حضرت معصومہ (س) روایت کرتی ہیں کہ حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ (ص) نے فرمایا: جو شخص اپنی خالص عبادت اللہ تعالی کی بارگاہ میں بھیجے گا خدا اپنی بہترین مصلحتیں اس کی جانب اتارے گا.