وفاق ٹائمز

11جولای
عید کا بھی احترام نہیں کیا آل سعود نے، سعودی حملے میں متعدد یمنی شہید و زخمی

عید کا بھی احترام نہیں کیا آل سعود نے، سعودی حملے میں متعدد یمنی شہید و زخمی

جارح سعودی اتحاد نے عیدالاضحی کے دن یمن کے صوبے صعدہ پر وحشیانہ حملے کئے جن میں رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

08جولای
امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، خطبہ حج

امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، خطبہ حج

محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے عرفات کی مسجد النمرۃ میں حج کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں اللہ کے سوا کوئی اور معبود نہیں، وہ یکتا ہے، اللہ کا کوئی شریک نہیں، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا، اللہ نے فرمایا اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور اس کے سوا کسی کو نہ پکارو، اللہ نے اپنے اوپر رحم کو لازم کیا۔

08جولای
امام محمد باقر (ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کیلئے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) میں ماتمی جلوسوں کی آمد

امام محمد باقر (ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کیلئے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) میں ماتمی جلوسوں کی آمد

7ذی الحج 114ہجری کو حاکم وقت نے حضرت امام محمد باقر(ع) کو زہر دے کر شہید کیا۔ ہر سال کی طرح امسال بھی امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے صبح سویرے ماتمی جلوسوں اور عزاداروں کی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں آمد شروع ہو گئی تھی جس کا سلسلہ جاری ہے اور عزادار امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو نویں امام کی شہادت کا پرسہ پیش کر رہے ہیں۔

07جولای
عزاداروں کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدمات کو ختم کرنا ہوگا، انجینئر سخاوت علی

عزاداروں کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدمات کو ختم کرنا ہوگا، انجینئر سخاوت علی

ملتان میں وکلاء سے ملاقات میں ضلعی سیکرٹری عزاداری سیل کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزاداروں کے لیے مسائل پیدا کرنے کی بجائے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے، عزاداروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جلد مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔

07جولای
رانا ثناء اللہ کی اسلامی تحریک کے رہنماوں سے ملاقات

رانا ثناء اللہ کی اسلامی تحریک کے رہنماوں سے ملاقات

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ایک اہم ملاقات ہوئی۔

07جولای
امام محمد باقرؑ مشکلات و مصائب کی پرواہ کئے بغیر پیغام حق بلند کرتے رہے، علامہ ساجد نقوی

امام محمد باقرؑ مشکلات و مصائب کی پرواہ کئے بغیر پیغام حق بلند کرتے رہے، علامہ ساجد نقوی

یوم شہادت امام پنجم کے موقع پر علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ حضرت امام محمد باقر ؑ نے اپنے اخلاق و کردار کے ذریعہ اپنی پاکیزہ جد امجد کے حقیقی وارث ہونے کا ثبوت فراہم کیا، آپؑ کی مسلسل اور پیہم جدوجہد رہتی دنیا تک کی انسانیت کی رشد و ہدایت کا سامان فراہم کرتی رہے گی۔

07جولای
ہم ہر اس تحریک کے حامی ہیں جس کی بنیاد ظلم سے نفرت پر ہے، علامہ شفقت شیرازی

ہم ہر اس تحریک کے حامی ہیں جس کی بنیاد ظلم سے نفرت پر ہے، علامہ شفقت شیرازی

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک انقلابی ریاست ہے۔ پاکستان کا وجود ایک انقلاب کا مرہون منت ہے جس کی قیادت بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کی۔

07جولای
حکمرانوں کی ترجیحات کچھ اور ہیں اور شہر بربادی کا منظر پیش کر رہا ہے،علامہ حسن ظفر نقوی

حکمرانوں کی ترجیحات کچھ اور ہیں اور شہر بربادی کا منظر پیش کر رہا ہے،علامہ حسن ظفر نقوی

علامہ سید حسن ظفر نقوی کا الوارف ہاوس سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ آبادی والے شہر میں انتظامات کا یہ عالم ہے کہ ذرا سی بارش نے سارے شہر کو فریادی بنا دیا ہے۔

07جولای
عیدالاضحی پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں سکیورٹی پلان فائنل

عیدالاضحی پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں سکیورٹی پلان فائنل

عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 35 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی دینگے۔ لاہور میں نمازِعید کے 5 ہزار 278 اجتماعات منعقد ہوں گے۔ عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 8 ہزار سے زائد افسران واہلکار سکیورٹی فرائض سرانجام دینگے۔