وفاق ٹائمز

19آوریل
سپاہ قدس کے “ڈپٹی کمانڈر جنرل حجازی” خالق حقیقی سے جاملے

سپاہ قدس کے “ڈپٹی کمانڈر جنرل حجازی” خالق حقیقی سے جاملے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی طویل مجاہدانہ زندگی گزارنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

18آوریل
یمن کا محاصرہ ختم کئے بغیر مذاکرات کی دعوت غیرسنیجدہ ہے،عبدالسلام

یمن کا محاصرہ ختم کئے بغیر مذاکرات کی دعوت غیرسنیجدہ ہے،عبدالسلام

یمن کے مرکزی رہنما محمد عبدالسلام نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کے لئے بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی اپیلوں میں کوئی سچائی نہیں پائی جاتی ہے ۔

18آوریل
سکردو اس وقت مسائلستان بنا ہوا ہے، تمام اضلاع کے ذمہ داروں اور نمائندوں کی ہنگامی میٹنگ بلائی جائے، علامہ شیخ حسن جعفری

سکردو اس وقت مسائلستان بنا ہوا ہے، تمام اضلاع کے ذمہ داروں اور نمائندوں کی ہنگامی میٹنگ بلائی جائے، علامہ شیخ حسن جعفری

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں جمعے کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا:اس وقت سکردو مسائلستان بنا ہوا ہے۔ بجلی، صحت ، روڈ اور پانی سمیت بہت سارے مسائل ہیں، لہذا میرا مشورہ یہ ہے تمام اضلاع کے ذمہ داروں اور نمائندوں کی ہنگامی میٹنگ بلائی جائے اور حکومت سے مخصوص گرانٹ کا مطالبہ کیا جائے۔ جو مسائل فور ی حل طلب ہوں ان کا فوری اور جو طویل المیعاد ہوں ان کیلئے مستقل حل نکالا جائے۔ ان مسائل کو حل نہ کرنے کی صورت میں حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

18آوریل
روزہ تقوی کی سیڑھی

روزہ تقوی کی سیڑھی

روزہ تقوی کی بلندی تک پہنچانے والی سیڑھی اور آپ کے وجود و دل و جان میں تقوی کا ذریعہ ‏ہے۔ تقوی یہ ہے کہ انسان اپنے تمام اعمال و حرکات کی نگرانی کرے کہ وہ رضائے خدا اور امر ‏الہی کے مطابق ہیں یا نہیں؟ توجہ، پرہیز اور احتیاط کی اسی دائمی حالت کو تقوی کہتے ہیں۔ ‏

18آوریل
قرآنی طرز زندگی کی بنیاد صحیح عقائد پر استوار ہے،پروفیسر محمد جواد ہاشمی

قرآنی طرز زندگی کی بنیاد صحیح عقائد پر استوار ہے،پروفیسر محمد جواد ہاشمی

جامعہ کراچی کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد جواد ہاشمی نے کہا کہ عقیدہ توحید میں انحراف سے اخروی خسارے کے علاوہ انسان دنیوی خسارے سے بھی دوچار ہو جاتا ہے،قرآن مجید میں گزشتہ اقوام کی ناکامیوں کے اہم ترین اسباب کے بیان کے دوران اللہ نے بارہا ان کے اعتقادی انحرافات کا تذکرہ فرمایا ہے، کیونکہ انسانی طرز زندگی کا تعین عقیدے اور افکار کی بنیاد پر ہوتا ہے لہذا جب عقیدے میں  بگاڑ اور خرابی پیدا ہو جائے تو عملی زندگی میں بھی خود بخود خرابی پیدا ہو جاتی ہے،لہذا یہ بات واضح ہے کہ قرآنی طرز زندگی کی بنیاد صحیح عقائد پر استوار ہے۔

18آوریل
ایرانی کورونا ویکسین پوری دنیا کو فراہم کی جائے گی

ایرانی کورونا ویکسین پوری دنیا کو فراہم کی جائے گی

علی رضا رئیسی نے ہفتے کے روز اس سلسلے میں اپنائے جانے والے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی کمیٹی کے اجلاس میں کورونا ویکسین کی درآمدات کے بجائے اسے اندرون ملک تیار اور ایرانی ویکسین کو نہ صرف ایران بلکہ علاقے اور پوری دنیا کو فراہم کئے جانے پر غور کیا گیا۔

18آوریل
پانچویں رمضان کی دعا اور اس کی مختصر تشریح

پانچویں رمضان کی دعا اور اس کی مختصر تشریح

تحریر :حجت الاسلام سید احمد رضوی اَللّهُمَّ اجعَلني فيہ مِنَ المُستَغْفِرينَ وَاجعَلني فيہ مِن عِبادِكَ الصّالحينَ القانِتينَ وَاجعَلني فيہ مِن اَوْليائِكَ المُقَرَّبينَ بِرَأفَتِكَ يا […]

17آوریل
وفاق ٹائمز کی جانب سے”15 روزہ وفاق” شائع+ پی ڈی ایف فائل

وفاق ٹائمز کی جانب سے”15 روزہ وفاق” شائع+ پی ڈی ایف فائل

پاکستانی دینی مدارس کا ترجمان “15 روزہ وفاق ٹائمز” کی پانچویں اشاعت پی ڈی ایف فائل کی صورت میں شائع کردی گئی ہے۔

17آوریل
پابندی مسئلہ کا حل نہیں ہے، آئین و قانون کی بالادستی تمام مسائل کا حل ہے، علامہ ساجد نقوی

پابندی مسئلہ کا حل نہیں ہے، آئین و قانون کی بالادستی تمام مسائل کا حل ہے، علامہ ساجد نقوی

قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ پابندی اور آزادی کو سلب کرنا مسئلہ کا حل نہیں، اصل مسئلہ رول آف لاءکا قیام ،قانون کی عملداری کو یقینی بنانا اور قانون کے منافی سرگرمیوں کو روکنا ہے اس میں بھی اگر حکمت عملی اور افہام و تفہیم کے ساتھ سنجیدہ اقدامات کئے جائیں تو حالات مختلف ہوسکتے ہیں۔