وفاق

17ژوئن
جو لوگ عوام کو انتخابات کی جانب سے مایوس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اسلامی نظام کو کمزور کرنے کے در پے ہیں، رہبر معظم انقلاب

جو لوگ عوام کو انتخابات کی جانب سے مایوس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اسلامی نظام کو کمزور کرنے کے در پے ہیں، رہبر معظم انقلاب

جمعے کو منتخب ہونے والا صدر جمہوریہ اگر واضح اکثریت سے کامیاب ہوتا ہے تو مضبوط اور طاقتور صدر ہوگا اور کارہائے نمایاں انجام دے سکے گا۔ اگر انتخابات میں شرکت کی شرح کم رہی تو دشمن کو منہ زوری کا موقع مل جائے گا۔ ایران میں انتخابات کے آزادانہ اور شفاف ہونے کی ایک دلیل یہی ہے کہ مختلف سیاسی رجحان کے حامل صدور منتخب ہوئے ہیں۔

17ژوئن
لاہور، جامعۃ الواعظین کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

لاہور، جامعۃ الواعظین کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

مرغزار کالونی میں جامعۃ الواعظین کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ مدارس اور جامعات سے دین اسلام کی تعلیم کو فروغ ملتا ہے، علماء اتحاد بین المذاہب اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

17ژوئن
اسلامی تحریک اور جماعت اسلامی جی بی کے ذمہ داران کی اہم ملاقات

اسلامی تحریک اور جماعت اسلامی جی بی کے ذمہ داران کی اہم ملاقات

ملاقات میں جی بی کے معروضی حالات، ملی یکجہتی کونسل اور خطے کی آئینی حیثیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ دونوں پارٹیوں کے قائدین نے مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔

16ژوئن
حضرت ولی عصر علیہ السلام کے تسمیہ اور نام شریف کو ذکر کرنے کا حکم(چوتھی قسط)

حضرت ولی عصر علیہ السلام کے تسمیہ اور نام شریف کو ذکر کرنے کا حکم(چوتھی قسط)

امام رضا علیہ السلام سے حضرت قائم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے بارے میں سوال کیا گیا ، تو میں نے سنا کہ وہ فرما رہے تھے : نہ ان کا وجود دیکھا جائے گا اور نہ انکا نام بیان ہو گا۔

16ژوئن
خشک سالی قدرتی امر، تحفظ کےلئے منصوبہ بندی ضروری ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

خشک سالی قدرتی امر، تحفظ کےلئے منصوبہ بندی ضروری ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہا کہ خشک سالی قدرتی امر البتہ اثرات سے تحفظ کےلئے منصوبہ بندی ضروری ہے، خشک سالی سے تحفظ ، لائحہ عمل بارے قرآن پاک کے سورئہ یوسف سے استفادہ کی ضرورت ہے کہ کیسے اہل مصر کو حضرت یوسف ؑ نے حکمت و تدبراوربہترین حکمت عملی سے ایک عرصہ خشک سالی سے محفوظ رکھا۔

16ژوئن
جی سی یونیورسٹی لاہور کا 100 فلسطینی طلبہ کو سکالرشپ دینے کا اعلان

جی سی یونیورسٹی لاہور کا 100 فلسطینی طلبہ کو سکالرشپ دینے کا اعلان

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فلسطینی طلبہ کو ہاسٹل بھی مفت فراہم کرے گی۔

16ژوئن
پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم

پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم

ذرائع کے مطابق پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں نے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں بھی ایرانی شہریوں کے انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات 18 جون بروز جمعہ منعقد ہوں گے۔

16ژوئن
یکساں تعلیمی نصاب کے نام پر ناصبی خارجی نظریات مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، علامہ سبطین سبزواری

یکساں تعلیمی نصاب کے نام پر ناصبی خارجی نظریات مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ یکساں تعلیمی نصاب کے نام پر اسلامی مسلمات کونظر انداز کرکے ناصبی خارجی نظریات مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،قومی یکجہتی اور اتحاد امت کے خلاف اس گھناونی سازش کو مسترد کرتے ہیں ۔

15ژوئن
ایران نے پاکستانی مسافروں کیلئے دروازے کھول دیئے

ایران نے پاکستانی مسافروں کیلئے دروازے کھول دیئے

ایرانی وزارت خارجہ کیجانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی مسافر اور زائرین اب مشروط طور پر ایران آسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے مسافر اور زائرین جنہوں نے ویکسی نیشن کروا لی ہے، وہ ایران کے سفر کیلئے اہل ہونگے۔