وفاق

21مارس
ایرانی سفیرکا وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ایرانی سفیرکا وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں، وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

21مارس
ایران کے جنوب مشرق میں دہشت گردانہ حملے میں ایک شہید اور 3 زخمی+تصاویر

ایران کے جنوب مشرق میں دہشت گردانہ حملے میں ایک شہید اور 3 زخمی+تصاویر

سپاہ پاسداران کی زمینی فوج کے ہیڈ کوارٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں ایک دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

21مارس
وسیم رضوی کا درندہ ذہن قرآن سے دوری کا ہی نتیجہ ہے، تعلیمی بیداری کانفرنس سے علماء و دانشوروں کا خطاب

وسیم رضوی کا درندہ ذہن قرآن سے دوری کا ہی نتیجہ ہے، تعلیمی بیداری کانفرنس سے علماء و دانشوروں کا خطاب

کانفرنس میں تین اہم موضوع تعلیم، جہیز اور روزگار پر گفتگو کی گئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی بیداری کارواں کے صدر نظرعالم نے کہا کہ تعلیم کے بغیر مسلمانوں کی کسی بھی شعبہ میں ترقی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن سے ہماری دوری اس بات کا ثبوت ہے کہ ملعون وسیم رضوی جیسا درندہ ذہن پاک و مقدس کتاب پر زہرافشانی کرتا ہے تب ہم جاگتے ہیں۔

21مارس
عراقی شہری نے اپنےنومولود جڑواں بچوں کا نام سردار سلیمانی اور جمال رکھ دیا+تصاویر

عراقی شہری نے اپنےنومولود جڑواں بچوں کا نام سردار سلیمانی اور جمال رکھ دیا+تصاویر

ایک عراقی فیملی کے یہاں جڑواں بچوں کی ولادت ہوئی ہے،ان کے نام (قاسم اور جمال) یعنی شہدائے مقاومت سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی (جمال) المہندس رکھ دیا گیا ہے۔

21مارس
کولکاتا میں تحفظ قرآن کانفرنس/قرآن مجید اللہ کی کتاب ہے، اس میں ترمیم کی درخواست ناقابل برداشت، مقریرین

کولکاتا میں تحفظ قرآن کانفرنس/قرآن مجید اللہ کی کتاب ہے، اس میں ترمیم کی درخواست ناقابل برداشت، مقریرین

ریاست مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں علماء اسلام نے تحفظ قرآن کانفرنس میں قرآن کے 26 آیات پر اعتراض کرنے والے وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ تحفظ قرآن کانفرنس میں علماء نے کہا کہ ایسے لوگ مسلمانوں میں نفاق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت اگر قانون کے تحت ان کے خلاف سخت کارروائی نہیں کرتی ہے تو ہم بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔

21مارس
سندھ حکومت کا مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا مساجد سے آمدنی کے ذرائع معلوم کرنے کا فیصلہ

مساجد کے منتظمین کو چندے کے حصول، زیرِ ملکیت دکان یا گھر کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

21مارس
یمن: جارحین نکل جائيں جنگ خوبخود بند ہوجائے گی

یمن: جارحین نکل جائيں جنگ خوبخود بند ہوجائے گی

محمد الحوثی نے فوری طور پر محاصرے کے خاتمے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ سعودی اتحاد اور ان کے حامیوں نے ملت یمن کو اپنے محاصرے میں لیا ہوا ہے اور اپنی جارحیت، حملے اور وطن عزیز کے بعض علاقوں پر قبضہ کررکھا اور ہم سے کہہ رہے ہيں کہ ہم جنگ بند کردیں۔

21مارس
پنجاب پولیس کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

پنجاب پولیس کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے پنجاب میں عزاداران و عزاداری کے تحفظ اور پنجاب پولیس کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج کا فیصلہ صوبائی و مرکزی رہنماؤں کے اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔احتجاج میں علماء کرام،  کارکنان، نوحہ خوان تنظیمیں اور مذہبی کارکن شریک ہوں گے۔

21مارس
نوروز کے ایام میں زیادہ عبادت الٰہی انجام دیں اور اپنے نادار و مستحق لوگوں کی دلجوئی کریں،سربراہ انجمن شرعی شیعیان کشمیر

نوروز کے ایام میں زیادہ عبادت الٰہی انجام دیں اور اپنے نادار و مستحق لوگوں کی دلجوئی کریں،سربراہ انجمن شرعی شیعیان کشمیر

حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی نے نوروز کے ساتھ خصوصی وابستگی رکھنے والے وابستگان ولایت و امامت سے تاکید کی کہ وہ اس ایام میں زیادہ سے زیادہ عبادت الٰہی انجام دیں اور اپنے نادار و مستحق لوگوں کی دلجوئی کریں۔