وفاق

12فوریه
امام خمینیؒ نے الہی نظام قائم کیا اور اللہ کے قانون کو نافذ کیا، علامہ امین شہیدی

امام خمینیؒ نے الہی نظام قائم کیا اور اللہ کے قانون کو نافذ کیا، علامہ امین شہیدی

جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ انقلاب نے پیغام دیا ہے کہ امریکہ اور روس کے بغیر بھی آزادی سے زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔

11فوریه
اس صدی کا بہترین معجزہ انقلاب اسلامی ایران ہے،مولانا انیس الحسنین خان

اس صدی کا بہترین معجزہ انقلاب اسلامی ایران ہے،مولانا انیس الحسنین خان

جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت سیمنار سے خطاب کرتے ہوئےحجۃ الاسلام والمسلمین انیس الحسنین خان نے میزبان کی حیثیت سے تمام مہمانوں کا شکریہ اور کہا کہ میں انقلاب اسلامی کی بیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد  پیش کرتا ہوں۔یقینا بہت سے انقلابات دنیا میں رونما ہوئے مگر  اس صدی کا بہترین معجزہ انقلاب اسلامی ایران ہے۔

11فوریه
انقلاب اسلامی کی بہت سے برکات ہیں اور ایک اہم ترین برکت اتحاد و وحدت  کی برکت ہے، علامہ شبیر میثمی

انقلاب اسلامی کی بہت سے برکات ہیں اور ایک اہم ترین برکت اتحاد و وحدت  کی برکت ہے، علامہ شبیر میثمی

جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ انقلاب کی بہت سے برکات ہیں اور ایک اہم ترین برکت اتحاد و وحدت  کی برکت ہے۔ انقلاب کی قیادت نے ہمیشہ فلسطینیوں کی مدد کی ہےیہ نہیں دیکھا کہ وہاں اہلسنت ہیں،کشمیر یوں کی مدد کی۔

11فوریه
وظیفہ خور فکری یتیموں کی پریشانی

وظیفہ خور فکری یتیموں کی پریشانی

ایک عمر رسیدہ ریٹائرڈ ملازم اپنی دیرینہ عادت اور ’’مجبوری‘‘ کی بنا پر ایک بار پھر اسرائیل اور داعش کی بالواسطہ حمایت کرتے ہوئے شام میں پھر سے جنگ کی پیش گوئیاں کرتے ہوئے حقیقی مجاہدین اور ایران کے خلاف زہر اُگل رہا ہے۔ حقائق کو مسخ کرنے اور ’’مغالطہ‘‘ پیدا کرنے کا یہ آدمی ماہر ہے۔

11فوریه
ایران صبر و استقامت کا استعارہ

ایران صبر و استقامت کا استعارہ

آج 11فروری کو ملت ایران 2500سالہ شہنشائیت کے خاتمے اور انقلاب اسلامی کی بیالیسویں سالگرے کاجشن منا رہی ہیں۔ جونہی امام خمینیٖؒ کی قیامت میں ملت ایران نے ملوکیت سے نجات حاصل کر لی اور امریکہ اور اس کے حواریوں کو وہاں سے مار بھگایا تو اس وقت سے تمام مغربی طاقتیں اس انقلاب کو ختم کرنے کے لیے ہر فورم پر ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں لیکن الحمد للہ آج تک یہ انقلاب اپنے مکمل آب و تاب کے ساتھ باقی ہے اور استعماری طاقتوں کی آنکھوں میں کانٹا بن کر دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔

11فوریه
تحریک لبیک کی جانب سے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے 16 فروری تک ڈیڈ لائن

تحریک لبیک کی جانب سے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے 16 فروری تک ڈیڈ لائن

وزیراعظم عمران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی ٹیم نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں، جس کے بعد حکومت کا تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔

11فوریه
کرگل میں جشن انقلاب، شدید برف باری کے باوجود ہزاروں لوگوں کی شرکت

کرگل میں جشن انقلاب، شدید برف باری کے باوجود ہزاروں لوگوں کی شرکت

انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں سالگرہ کے موقعہ پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع کرگل میں آج مختلف جگہوں پر محافل جشن اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑا جلوس ضلع صدر مقام کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے بینر تلے برآمد ہوا، جس میں کرگل کے مختلف دیہات سے مومنین سردی اور برف باری کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں شہر کے زینبیہ چوک پر جمع ہوئے۔

11فوریه
سری لنکا میں مسلمانوں کی میتوں کی تدفین پر عائد پابندی ختم

سری لنکا میں مسلمانوں کی میتوں کی تدفین پر عائد پابندی ختم

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے شدید عوامی احتجاج کے بعد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو تدفین کی اجازت دے دی ہے۔

11فوریه
انقلاب اسلامی ایران نے ملت اسلامیہ کو باہم جوڑنے اور متحد کرنے کے حوالے سے نمایاں رول ادا کیا،  انجمن حمایت الاسلام کشمیر

انقلاب اسلامی ایران نے ملت اسلامیہ کو باہم جوڑنے اور متحد کرنے کے حوالے سے نمایاں رول ادا کیا، انجمن حمایت الاسلام کشمیر

انجمن حمایت الاسلام جموں و کشمیر مولانا خورشید احمد قانونگو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ موجودہ دنیا میں اسلامی احکامات کے نفاذ میں انقلاب اسلامی ایران نے کلیدی رول نبھایا ہے۔