صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے ایک بیان جاری کر کے اس ملک کے انتخابات کے بارے میں مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے انتہائی رہنما بیانات کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے حکومتی اداروں کی جانب سے انتخابات کے عمل کی حفاظت کی پابندی کئے جانے پرزور دیتے ہوئے انتخابی امیدواروں سے قانون و آئین پر عمل کرنے اور عوام سے بڑے پیمانے پر انتخابات میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں میں مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے عزاداری کے دشمن خارجی گروہ اور ریاستی اداروں میں متعصب شرپسندوں کے منہ پر طمانچہ رسید کرکے پیغام دے دیا ہے
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے حکم کے ذریعے ڈاکٹر پیمان جبلی کو قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطن عزیز سے محبت کرتے ہیں اور پاکستانی بھی بہترین شہری ہیں، ہمیں اس وطن کے رکھوالوں سے شکایت ہے، لیکن ملک کی نظریاتی و جغرافیائی محافظوں سے بھی محبت ہے۔ ہم سے بہتر کوئی محب وطن نہیں، وطن سے محبت ایمان کی نشانی ہے، اگر کوئی اندرونی یا بیرونی سازش ہوتی ہے تو ہم اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں قومی کانفرنس برائے دفاع عزاداری و تحفظ حقوق تشیع، بعنوان علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ ریاض نجفی کا کہنا تھا کہ ملک کے محافظین کا سب سے بڑا نشان، نشان ِحیدر ہے۔ یزیدیت مٹ جائے گی، مگر عزاداری نہیں رکے گی۔
لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل جامعہ بقیتہ اللہ نے کہا کہ انسان کی زندگی فطرت پر استوار ہے، جس میں خوشیاں ہیں اور غم بھی۔غم اور خوشی منانا بھی فطری تقاضا ہے، لیکن اگر یہ قرآن کی تابع نہیں تو وبال جان بن جائے گا۔
علماء و ذاکرین کانفرنس اسلام آباد میں معروف نوحہ خواں مقدس کاظمی کانفرنس میں نوحہ خوانی کر رہے ہیں جبکہ بزرگ علماء کرام سمیت جلسہ گاہ میں موجود علماء سینہ زنی کررہے ہیں۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی علماء و ذاکرین کانفرنس ملت کے داخلی اتحاد کی علمبردار ہوگی، یہ کانفرنس عزاداری سیدالشہداء کے بامقصد فروغ کی مظہر، تکفیری قوتوں پر کاری ضرب اور ظہور حضرت قائم (عج) کی جانب ایک عملی اقدام ہے۔
مدرسہ امام الامنتظر قم کے سربراہ علامہ سید محمد حسن نقوی نے کہا ہے کہ مکتب تشیع کی علماء و ذاکرین کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔