10

شہداء کے اہداف اور پیغام کو زندہ رکھنا معاشرے کے تمام افراد پر فرض ہے، سربراہ المصطفی انٹرنیشل یونیورسٹی

  • News cod : 12102
  • 01 مارس 2021 - 15:25
شہداء کے اہداف اور پیغام کو زندہ رکھنا معاشرے کے تمام افراد پر فرض ہے، سربراہ المصطفی انٹرنیشل یونیورسٹی
انہوں نے امام علیؑ کے یوم ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم سب کے سروں پر پیغمبر اسلام (ص) اور امام علیؑ کا ہاتھ ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں اور علیؑ اس اُمت کے باپ ہیں۔ تقویٰ، ہمت، صبر اور عدل جیسے انسانی کمال کی ساری صفات کو امام علی علیہ السلام کے مبارک وجود میں جمع کیا گیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، المصطفیٰ یونیورسٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی نے کہا کہ “اسلام میں، خدا کی راہ میں شہید ہونے والوں اور شہادت کی عظمت کے بارے میں بہت سی باتیں کہی گئیں ہیں اور ہمیں ان نکات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

المصطفیٰ یونیورسٹی کے سربراہ نے سورہ بقرہ کی آیت نمبر 207 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دنیا کا سب سے اہم انسانی سرمایہ روح ہے جو ان کے اختیار میں ہے۔ اس سرمائے کے بدلے میں ہمیں جو کچھ حاصل کرنا ہوگا وہ خدا کا قرب اور جنت میں اعلی مقام ہے۔ اگر اس سرمائے کو اس طرح خرچ کیا جائے تو ہم نے دنیا میں نفع کمایا ہے، لیکن اگر ہم کوئی دوسرا راستہ چن لیتے ہیں اور ہمارا سرمایہ خداوند کے علاوہ کسی اور کی طرف جاتا ہے تو ہمیں شدید نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے امام علیؑ کے یوم ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم سب کے سروں پر پیغمبر اسلام (ص) اور امام علیؑ کا ہاتھ ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں اور علیؑ اس اُمت کے باپ ہیں۔ تقویٰ، ہمت، صبر اور عدل جیسے انسانی کمال کی ساری صفات کو امام علی علیہ السلام کے مبارک وجود میں جمع کیا گیا ہے۔

حجت الاسلام عباسی نے جنگ موتہ میں شہادت کے بعد حضرت جعفر طیارؑ کے اہل خانہ کے پاس حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تشریف لے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے شہداء کے معزز خانوادہ کی طرف توجہ دینے کو نبی اکرم (ص) کی روایت و سنت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام عہدیداروں اور معاشرے کے افراد کا فرض ہے کہ شہداء کے اہداف اور پیغام کو زندہ رکھے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء خدا کی بارگاہ میں ہمارے کاموں کے گواہ ہوں گے۔ شہدا کے پیارے بچوں اور اہل خانہ کو پرانی یادوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن آپ کو اس حقیقت پر توجہ دینی چاہئے کہ آپ کے باپ دادا اس قدر عظیم ہوچکے ہیں کہ ان کا دست شفقت آج پورے معاشرے پر ہے، اور یہ آپ کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12102