45

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک میں مساجد اور مدارس کے بارے میں گائیڈ لائنز جاری

  • News cod : 14887
  • 05 آوریل 2021 - 16:47
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک میں مساجد اور مدارس کے بارے میں گائیڈ لائنز جاری
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے مدیران مدارس، ائمہ جمعہ و جماعت اور خطبائے کرام کے نام جاری خط میں وفاق کے سیکرٹری جنرل علامہ افضل حیدری نے کہا ہے کہ آج گورنر ہاؤس پنجاب میں بذریعہ ویڈیو لنک صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی صاحب سے تمام مسالک کے علماء کرام کی میٹنگ ہوئی جس میں آگاہ کیا گیا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطرناک ہے لھذا ماہ مبارک رمضان رحمت و برکت کے مہینے میں جہاں رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے وہاں نماز جمعہ و جماعت، مجالس و محافل کے اجتماع میں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے مدیران مدارس، ائمہ جمعہ و جماعت اور خطبائے کرام کے نام جاری خط میں وفاق کے سیکرٹری جنرل علامہ افضل حیدری نے کہا ہے کہ آج گورنر ہاؤس پنجاب میں بذریعہ ویڈیو لنک صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی صاحب سے تمام مسالک کے علماء کرام کی میٹنگ ہوئی جس میں آگاہ کیا گیا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطرناک ہے لھذا ماہ مبارک رمضان رحمت و برکت کے مہینے میں جہاں رجوع الی اللہ کی ضرورت ہے وہاں نماز جمعہ و جماعت، مجالس و محافل کے اجتماع میں ایس او پیز کا مکمل خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

علمائے کرام، مدرسین اور جامعات کے پرنسپل حضرات کو چاہئے کہ اپنے خطبات میں مندرجہ ذیل امور کی تاکید کریں:
1- ماسک کا استعمال
2- سینیٹائزر لگانا
3-ہاتھوں کو بار بار دھونا
4-سماجی فاصلہ رکھنے کے ساتھ ایس او پیز کی مکمل پابندی کرنا۔

جناب صدر پاکستان کی خواہش ہے کہ
1- ماہ مبارک کا پہلا جمعہ کرونا سے نجات کے لیے استغفار کا جمعہ قرار دیا جائے۔
2- ماہ رمضان المبارک صدقات اور خیرات کا مہینہ ہے لہذا مساجد اور مدارس کے تعاون میں کمی نہیں آنی چاہیے۔

اللہ تعالی ہمارے ملک کو ترقی اور خوشحالی عطاء فرمائے آمین!

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=14887