33

مشہد مقدس کی جانب میرے سفر کا اصل مقصد حضرت امام رضا (ع) کی نورانی بارگاہ میں اظہار عقیدت کرنا تھا، وزیرخارجہ پاکستان

  • News cod : 16020
  • 22 آوریل 2021 - 23:05
مشہد مقدس کی جانب میرے سفر کا اصل مقصد حضرت امام رضا (ع) کی نورانی بارگاہ میں اظہار عقیدت کرنا تھا، وزیرخارجہ پاکستان
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ مشہد مقدس کی جانب میرے سفر کا اصل مقصد حضرت امام رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں اظہار عقیدت کرنا تھا اور مجھے یقین ہے کہ یہ عظیم امام دونوں ممالک (پاکستان اورایران )کے مابین تعلقات کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ مشہد مقدس کی جانب میرے سفر کا اصل مقصد حضرت امام رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں اظہار عقیدت کرنا تھا اور مجھے یقین ہے کہ یہ عظیم امام دونوں ممالک (پاکستان اورایران )کے مابین تعلقات کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

انہوں نے ایران اور مشہد مقدس کے سفر پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اس سفر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عہدیداروں سے ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے ، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور پاکستانی زائرین کے سفر کو آسان بنانے پراچھی بات چیت ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے مزیدکہا: اس سفر کے دوران ہم افغانستان میں قیام امن، وحدت اسلامی اور اسلامو فوبیا سے مقابلہ کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کی خوشی اور رضامندی کے بغیر ممالک کے درمیان تعلقات قائم نہیں ہو سکتے، لہٰذا ہم ایران اور پاکستان کے مابین سفر کے لئے بہترین حالات پیدا کرنے اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
میر جاوہ بارڈر پر آستان قدس رضوی کی رضا کارانہ خدمات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے زور دے کر کہا: آستان قدس کا یہ اقدام قابل تعریف ہے اور ہم بھی خاص طور پر کورونا کے دوران اس سلسلے میں تعاون اور مدد کرنے میں ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=16020