13

غیبت امام زمان(عج) ( تیسری قسط )

  • News cod : 19317
  • 06 جولای 2021 - 5:29
غیبت امام زمان(عج) ( تیسری قسط )
امام مہدی عج قیام کریں گے اور ظلم و بے انصافی کو مٹا دیں گے اور شرک و کفر و نفاق کے نمونوں کو ذلت سے خاک میں ملا دیں گے تو اس نے زمانہ کے طاغوت اور ظالم حکمران طبقہ آپ کو شہید کردیتے ،

تحریر: استاد علی اصغر سیفی (محقق مہدویت)
( تیسری قسط )

گذشتہ بحث سے روشن ہوا اصل یہی ہے کہ پروردگار کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں ہے.خواہ ہمیں حکمت معلوم ہو یا نہ ہو. اور احادیث میں غیبت کو سرّ الہی سے تعبیر کیا گیا ہے.آج اس بحث کو احادیث کی روشنی میں بڑھاتے ہیں اور دیکھتے ہیں معصومین علیھم السلام نے غیبت کے فلسفہ میں مذید کیا فرمایا ہے:
(۲)آپ کی جان کی حفاظت: تاکہ ائمہ علیھم السلام کا یہ آخری فرد  زندہ رہے اور مناسب حالات میں اللہ تعالی کے عہد کو پورا کرنے کے لئے قیام کرے، اگریہ غیبت کا مسئلہ پیش نہ آتا تو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ اور ائمہ علیھم السلام کی پشین گوئیوں کے مطابق کہ انہوں نے فرمایا تھا امام مہدی عج قیام کریں گے اور ظلم و بے انصافی کو مٹا دیں گے اور شرک و کفر و نفاق کے نمونوں کو ذلت سے خاک میں ملا دیں گے تو اس نے زمانہ کے طاغوت اور ظالم حکمران طبقہ آپ کو شہید کردیتے ، کیونکہ انصار و یاوران کی مطلوبہ تعداد نہ ہوتی اور اس عظیم تبدیلی کے لیے مناسب تیاری نہ کیے ہوتے .جس طرح دیگر آئمہ علیہم السلام شہید ہوئے یہ بھی شہید ہوجاتے.اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا لابد للغلام من غیبۃ فقیل لہ و لم یا رسول اللہ ؟ قال یخاف القتل،میرا بیٹا مہدی ضرور غائب ہوگا پوچھا گیا وہ کیوں غائب ہوں گےتو آپ نے فرمایا: قتل کے خوف سے. ( علل الشرایع، ج 1، ص 284، باب 179، ح 1; بحارالانوار، ج 52، ص 90، ح 1.)
یہاں ایک وضاحت ضروری ہے. کہ امام موت و شہادت سے نہیں ڈرتے بلکہ راہ خدا میں شہادت ہمارے آئمہ علیہم السلام کا فخر ہے. اصل بات یہ ہے کہ شہادت فخر ہے لیکن مقصد نہیں ہے.مقصد صرف اور صرف پروردگار کی اطاعت ہے اگر اسکی رضا شہادت میں ہے تو وہ فخر ہے اگر اسکی رضا زندہ رہنے میں ہے تو زندگی کو موت سے بچانا ضروری ہے.امام مہدی عج کو اللہ تعالی نے عظیم الہی حکومت برپا کرنے اور ظالموں کو مٹانے کے لیے بھیجا اور یہ کام زندہ رہ کر ہوسکتا ہے لھذا امام کے لیے اپنی زندگی کو بچانا ضروری ہے اور غیبت بہترین وسیلہ ہے زندگی کی بقاء کا. تاکہ وہ ملت اور نسل آجائے جو یہ کہے اے مہدی اے ہمارے مولا ہم سب کچھ برداشت کریں گے لیکن آپ کی دوری نہیں آپ ظہور کریں ہم سب آپکی نصرت میں تیار ہیں اور سب کچھ قربان کرنے کے لیے حاضر ہیں…. (جاری ہے)
پروردگار ہمیں اس ملت سے قرار دے جو مولا عج کے ناصر بنیں.آمین
جاری ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19317