11

مشکلات میں مایوسی نہیں بلکہ صبر سے مقابلہ (حصہ دوم)

  • News cod : 23425
  • 12 اکتبر 2021 - 15:30
مشکلات میں مایوسی نہیں بلکہ صبر سے مقابلہ (حصہ دوم)
امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: امام مہدی کے لئے ایسی غیبت ہے جس کے دوران ایک گروہ دین کو چھوڑ دے گا اور ایک گروہ دین کا پابند رہے گا اور اسے اذیت و آزار کا سامنا کرنا پڑے گا ، انہیں کہا جائے گا کہ اگر تم سچ کہتے ہو تو یہ امام مہدی کے ظہور کا وعدہ کب پورا ہوگا؟ لیکن وہ جو زمانہ غیبت میں ان مشکلات اور جھٹلائے جانے پر مضبوط رہے گا وہ گویا ایسے مجاہد کی مانند ہے جو رسول خدا کے ہمراہ تلوار سے جہاد کررہا ہو۔بحار الانوار ج۵۱ ص ۱۳۲

مشکلات میں مایوسی نہیں بلکہ صبر سے مقابلہ
(حصہ دوم)
تحریر: حجت السلام علی اصغر سیفی
انسان نے مصائب و آلام سے پنجہ آزمائی اور مکرر تجربات سے یہ سیکھا ہے کہ کس طرحبن خوف اور محبت کو طاقت کا جانشین بنایا جائے اور کیسے مصائب کا راہ حل تلاش کیا جائے… حقیقی منتظر وہ ہے جو زمانہ انتظار کی مشکلات کی پیشگوئی کرسکے اور پھر ان کا حل بھی ڈھونڈ سکے تاکہ اس کا صبر واقعات وحادثات سے مغلوب نہ ہونے پائے۔
امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:
امام مہدی کے لئے ایسی غیبت ہے جس کے دوران ایک گروہ دین کو چھوڑ دے گا اور ایک گروہ دین کا پابند رہے گا اور اسے اذیت و آزار کا سامنا کرنا پڑے گا ، انہیں کہا جائے گا کہ اگر تم سچ کہتے ہو تو یہ امام مہدی کے ظہور کا وعدہ کب پورا ہوگا؟ لیکن وہ جو زمانہ غیبت میں ان مشکلات اور جھٹلائے جانے پر مضبوط رہے گا وہ گویا ایسے مجاہد کی مانند ہے جو رسول خدا کے ہمراہ تلوار سے جہاد کررہا ہو۔بحار الانوار ج۵۱ ص ۱۳۲
امام صادق علیہ السلام نے رسول خدا(ص) سے نقل کیا ہے کہ آپ(ص) نے فرمایا:
لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جب قتل و غارت کے علاوہ حکومت ہاتھ نہ آئے گی اور مال و ثروت سوائے غصب اوربخل کے نہ ملے گا محبت اور دوستی دین سے خارج ہوئے بغیر حاصل نہ ہوگی پس جو بھی اس زمانے کو پائے اور اپنی تنگدستی پر صبرکرے اگرچہ لوگوں کی محبت کو جلب کرسکتا ہو اور ذلت و خواری پر صبر کرے جب کہ عزت دار بننے کی طاقت رکھتا ہو تو ایسے شخص کو خداوند پچاس صدیق کے برابر جو میری تصدیق کرنے والے ہیں اجر و ثواب عطا کرے گا ۔ کافی ج۲ ص۹۱ ح۱۲
اس روایت میں عزت و ذلت سے مراد دنیاوی و ظاھری عزت و ذلت ہے، ورنہ مومن تو ہمیشہ ہی عزت سے سرشار ہوتا ہے چاہے وہ فقر و تنگدستی میں ہو یاتونگری میں وللہ العزۃ ولرسولہ وللمومنین۔ منافقون۸
امام کاظم علیہ السلام اس بارے میں فرماتے ہیں جو بھی صبر کرے اور منتظر رہے اسے فرج اور کامیابی حاصل ہوگی اور انتظار فرج کشادگی کا ایک حصہ ہے۔ مکیال المکارم ج۲ ص۴۱۱۔۴۲۶
یہ مسئلہ ایک ایسا بنیادی اور حیاتی مسئلہ ہے کہ زمانہ انتظار کے صابرین کو مفلحین اور کامیاب لوگوں سے تعبیر کیا گیا ہے:
قال رسول اللہ طوبی للصابرین فی غیبتہ اولئک وصفہم اللہ فی کتابہ فقال ”والذین یومنون بالغیب و قال اولئک حزب اللہ الا ان حزب اللہ ھم المفلحون”۔ بحار الانوار ج۵۲، ص۱۴۳
پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ فرماتے ہیں:مہدی کی غیبت میں صبر کرنے والوں کے لیے بشارت ہو ۔یہ وہ لوگ ہیں جنکی اللہ نے اپنی کتاب میں ایسے توصیف کی ہے کہ فرمایا:وہ لوگ ہیں جو غیب پر ایمان رکھتے ہیں اور فرمایا : یہ لوگ اللہ کا گروہ ہیں جان لو کہ اللہ کی حزب وگروہ ہی کامیاب ہیں ۔
(جاری ہے۔)

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23425