15

صوبہ کردستان کے شیعہ اور اہل سنت علماء کا اجلاس

  • News cod : 25015
  • 06 نوامبر 2021 - 0:53
صوبہ کردستان کے شیعہ اور اہل سنت علماء کا اجلاس
اس اجلاس میں ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی، صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین پور ذہبی، صوبہ کردستان کے گورنر اور شیعہ سنی علماء اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ کردستان میں شیعہ اور اہل سنت علماء کا اجلاس ادارۂ تبلیغات اسلامی کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی، صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین پور ذہبی، صوبہ کردستان کے گورنر اور شیعہ سنی علماء اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تصویری رپورٹ|ایران، صوبہ کردستان کے شیعہ اور اہل سنت علماء کا اجلاس

آیت اللہ اعرافی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں اس خطے کے شیعہ اور اہل سنت علماء کے درمیان اپنے آپ کو پاکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ دینِ اسلام کی ترقی و پیشرفت اور اسلام و انقلاب اسلامی کی ترویج میں شیعہ اور اہل سنت بھائی ساتھ ساتھ ہوں گے۔

آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مزید کہاکہ شیعہ اور اہل سنت کے درمیان تعاون دینی مدارس کی ترقی و استحکام کا باعث ہے،ہمیں دینی مدارس سے توقع ہے کہ وہ انقلابی، دیندار اور اسلامی نظام کا دفاع کرنے والے افراد کی تربیت کریں۔

ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے آخر میں کہاکہ شیعہ اور اہلسنت کے درمیان بہت زیادہ مشترکات ہیں اور ان کے درمیان حقیقی اتحاد اس امر کا باعث بنے گا کہ ہم دشمن کے مقابلے میں امت واحدہ بن جائیں پس شیعہ اور اہل سنت بھائیوں کو اپنے درمیان اتحاد قائم کرنے کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=25015