29

کشمیر پر حکومت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

  • News cod : 2812
  • 20 اکتبر 2020 - 15:37
کشمیر پر حکومت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
حوزه ٹائمز | کشمیر پر حکومت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے، اس کے بعض عہدیداران جس طرح پاک فوج کے خلاف بات کر رہے ہیں، اس کو مسترد کرتے ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جے یو پی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ناکام ہوگئے ہیں، مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن اور کشمیر پر حکومت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے، اس کے بعض عہدیداران جس طرح پاک فوج کے خلاف بات کر رہے ہیں، اس کو مسترد کرتے ہیں۔ پاک فوج پاکستان کا سرمایہ ہے، اپوزیشن جماعتیں اس کے خلاف بات کرکے ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں، ملک میں فرقہ وارانہ آگ لگانے میں حکومت خود ملوث ہے اور وہ فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازشیں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کی مکمل سرپرستی کر رہی ہے۔ مجلس عاملہ اس کی سخت مذمت کرتی ہے، ان سازشی عناصر کو فرار کرنے میں حکومت خود ملوث ہے، حکومتی وزراء اس سازش میں شامل ہیں، وقف بل کے ذریعے مذہبی قوتوں کو دیوار سے لگانے کوشش کی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مدارس، مساجد اور مذہبی ذہن رکھنے والوں کی آزادی سلب کی جا رہی ہے، حکمراں قادیانیت نواز منصوبے پر عمل پیرا ہیں، کلیدی عہدوں پر قادیانیوں کو تعینات کیا جا رہا ہے، عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مقدسات کی توہین، صحابہ کرام اور اہل بیت اطہارؑ کی گستاخیاں کی جا رہی ہیں۔ اس وقت ملک میں اتحاد و یگانگت کی فضاء پیدا کرکے اتحاد و اتفاق کی فضاء قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل جے یو پی سید صفدر شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کرائے، جے یو پی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، جے یو پی کی تمام صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر صالح، دیانتدار اور اچھی شہرت رکھنے والے امیدواروں کی فہرست مرکز کو ارسال کریں۔ قاری زوار بہادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی صورتحال اس وقت انتہائی نازک ہے، ملک دشمن استعماری قوتیں مذہبی افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں، قوم اتحاد اور اتفاق کا عملی مظاہرہ کرے، کشمیر کے وزیراعظم کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ حکمراں کشمیر پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2812