19

شرعی احکام؛ تبدیلی جنس

  • News cod : 30429
  • 04 مارس 2022 - 2:29
شرعی احکام؛ تبدیلی جنس
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کا ظاہر مردانہ ہے لیکن نفسیاتی طور پر ان میں زنانہ خصوصیات اور کامل طورپر زنانہ جنسی خواہشات پائی جاتی ہیں اگروہ اپنی جنس تبدیل نہ کرائیں تومفسدے کا شکار ہوجائیں گے کیا ایسے اشخاص کا آپریشن کے ذریعے علاج کرانا جائز ہے؟

س١٢٧9:کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کا ظاہر مردانہ ہے لیکن نفسیاتی طور پر ان میں زنانہ خصوصیات اور کامل طورپر زنانہ جنسی خواہشات پائی جاتی ہیں اگروہ اپنی جنس تبدیل نہ کرائیں تومفسدے کا شکار ہوجائیں گے کیا ایسے اشخاص کا آپریشن کے ذریعے علاج کرانا جائز ہے؟

ج: جنس کی تبدیلی جائز نہیں ہے سوائے  اس صورت میں کہ جب علمی اور عرفی اطمینان بخش طریقے سے ثابت ہوجائے کہ جنس کی تبدیلی کا خواہشمند شخص مخالف جنس سے تعلق رکھتا ہے  تو  اس صورت میں اس کا جنس کی تبدیلی کا عمل اور آپریشن(ثانوی احکام مثلاً نامحرم کو چھونا اور شرم گاہ کی طرف دیکھنے سے قطع نظر) جائز ہے۔ اسی طرح اس صورت میں کہ جب اس کا جنس مخالف سے تعلق رکھنا ثابت نہ ہو لیکن اس کے برخلاف  بھی ثابت نہ ہو اور ایسا شخص نفسیاتی طور پر شدید پریشانی کا شکار ہو تو مذکورہ عمل اور آپریشن  کا جائز ہونا بعید نہیں ہے۔

س١٢80:ہیجڑے کو مرد یا عورت میں تبدیل کرنے کے لئے آپریشن کرنے کا کیا حکم ہے؟

ج: بذات ِ خود اشکال نہیں رکھتا لیکن حرام مقدمات سے پرہیز کرنا واجب ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=30429