7

وہ عورت جو حاملہ ہے اس کے لیے روزے کا کیا حکم ہے؟

  • News cod : 32829
  • 16 آوریل 2022 - 9:39
وہ عورت جو حاملہ ہے اس کے لیے روزے کا کیا حکم ہے؟
وہ عورت جو حاملہ ہے اور اس کے ولادت کے ایام قریب ہیں ( آٹھواں اور نواں مہینہ ہو ) اور روزہ اس کے لیے یا اس کے بچے کے لیے ضرر رکھتا ہو تو اس پر روزہ رکھنا واجب نہیں ہے

آيت اللہ العظمی سید علی سیستانی,

وہ عورت جو حاملہ ہے اس کے لیے روزے کا کیا حکم ہے؟

جواب: وہ عورت جو حاملہ ہے اور اس کے ولادت کے ایام قریب ہیں ( آٹھواں اور نواں مہینہ ہو ) اور روزہ اس کے لیے یا اس کے بچے کے لیے ضرر رکھتا ہو تو اس پر روزہ رکھنا واجب نہیں ہے لیکن بعد میں قضاء کرے اور ہر دن کے بدلے ایک مد طعام( ۷۵۰ گرام گیہوں، آٹا یا چاول) فقیر کو کفارہ دے۔

لیکن وہ حاملہ عورت جس کے ولادت کے آخری مہینے نہ ہوں( پہلے مہینے سے ساتویں کے آخر تک) لیکن روزہ اس کے لیے یا اس کے بچے لیے ضرر رکھتا ہو یا مشقت کا باعث ہو جو معمولا غیر قابل تحمل ہے تو اس پر روزہ واجب نہیں ہے، بعد میں قضاء کرے کفارہ واجب نہیں ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32829