10

جنرل قاسم سلیمانی عالم اسلام کا ہیرو، داعش کا خاتمہ شہید کا عظیم کارنامہ تھا، جامعۃ المنتظر میں تقریب

  • News cod : 6970
  • 02 ژانویه 2021 - 17:20
جنرل قاسم سلیمانی عالم اسلام کا ہیرو، داعش کا خاتمہ شہید کا عظیم کارنامہ تھا، جامعۃ المنتظر میں تقریب
گذشتہ سال عراق میں امریکی دہشتگردی کے نتیجہ میں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس اور ان کے رفقاءکی پہلی برسی جامعتہ المنتظر میںمنائی گئی۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال عراق میں امریکی دہشتگردی کے نتیجہ میں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المہندس اور ان کے رفقاءکی پہلی برسی جامعتہ المنتظر میںمنائی گئی۔

برسی سے خطاب میں مولانا ملک محمد باقر گھلونے جنرل قاسم سلیمانی کے حالات ِ زندگی اور کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم جرنیل کسی ایک ملک یا قوم کا نہیں بلکہ پورے عالَم ِ اسلام کا ہیرو اور محسن ہے ۔شہید قاسم سلیمانی نے اپنی خدا داد صلاحیتوں ، شجاعت اور بصیرت سے عالَم ِ اسلام کے بد ترین دشمن اسرائیل کو شکستِ فاش دی اور تمام مسلمانوں کے مقدسات یعنی انبیاءکرام ؑ، اہل بیت ؑ و صحابہ کرام ؓ کے مزارات کو منہدم کرنے والی اور بے گناہوں کو سفاکانہ طریقہ سے قتل کرنے والی عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کا خاتمہ کیا۔حزب اللہ کے عظیم مجاہد رہنماءسید حسن نصراللہ اعتراف کرتے ہیں کہ لبنان ، اسرائیل کی 33 روزہ جنگ میں ہماری جیت اور اسرائیل کی ذلت آمیز شکست جنرل سلیمانی کی مرہونِ منت ہے۔

مولانا باقر گھلو نے کہا کہ گذشتہ سال 3جنوری کوامریکی تاریخ کے بدترین صدر ٹرمپ کے حکم پردہشت گردانہ حملہ میں نہ صرف عراق کی داخلی خود مختاری کو پامال کرکے مسلمہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی بلکہ بہادر جرنیل قاسم سلیمانی اور عراقی کمانڈرابومہدی المہندس کو بزدلانہ طریقے سے شہید کیا گیا۔ کیونکہ یہ جرنیل فقط اسلامی مقدسات کا دفاع کرتے تھے اور امریکہ کی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگرد تنظیموں کا مقابلہ کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی کا زہدو تقویٰ اور بہادری کی وجہ حقیقی اسلام کی تعلیمات کے مطابق تربیت تھی۔وہ بہادری سے استعماری قوتوں کا مقابلہ کرتا رہا۔ خاص طور پر شام اور عراق سے داعش کا خاتمہ اور مزارات مقدسہ کے تحفظ پر امت مسلمہ ان کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اس کی موت سے امریکہ اور اس کے حواری خوش ہوئے، جبکہ عالم اسلام ایک بہادر جرنیل سے محروم ہوگیا۔داعش کے ہاتھوں ستم رسیدہ شامی اور عراقی عوام آج بھی جنرل سلیمانی کو دعائیں دیتے ہیں جن کی شجاعت نے انہیں داعشی درندوں کے شر سے نجا ت دلائی ۔

مولانا باقر گھلو نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اخلاص و سادگی کا پیکر تھے۔شہرت و نام و نمود سے کوسوں دور یہ عظیم مجاہد فقط اللہ کی رِضا اور اپنے رہبر کے حکم کے مطابق مظلوموں کی مدد کیلئے ہمیشہ سر بکف رہتا تھااور اسے اسی راہ میں عظیم شہادت نصیب ہوئی۔اسلامی تعلیمات کا تقاضہ ہے کہ ایسے عظیم مجاہدوں اور شہداءکی یاد منائی جائے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=6970