16

زہرا نورِ چشم رحمة للعالمین   

  • News cod : 9771
  • 06 فوریه 2021 - 19:27
زہرا نورِ چشم رحمة للعالمین   
اے فاطمہ زوجہ کا اپنے شوہر کے روبرو بیٹھنا سال بھر کی عبادت اور طواف کعبہ سے افضل ہے

ج9سید محمد.ر.موسوی

روایت ہے کہ ایک روز نبی اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتون جنت کے گھر داخل ہوئے تو جناب زہرا سلام اللہ علیہا چکی میں آٹا پس رہی تھیں اور آپ کی چشم مبارک سے اشک جاری تھے یہ دیکھ کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زہرا سلام اللہ علیہا سے گریہ کا سبب دریافت کیا فرمایا : میں حاملہ ہوں اور گھر کا کام زیادہ ہے لہٰذا کام کی کثرت کی بنا پر گریہ کررہی ہوں یہ سن کر رحمت العالمین بیٹھ گئے اور فرمایا :

بنام خدائے رحمن رحیم اور نبی اپنے دونوں دست مبارک سے گیہوں چکی میں ڈالنے لگے اور جب دیکھا چکی خود بہ خود چلنے لگی اور تسبیح خدا بلند اور فصیح آواز میں کرنے لگی جب آٹا پس گیا تو نبی نے فرمایا: ٹھہر جا تو چکی نے کہا: یا رسول اللہ اس ذات پاک کی قسم جس نے آپ کو بشارت اور انذار کرنے والے بنا کر بھیجا ہے اگر آپ مشرق سے مغرب تک کے گیہوں کے لئے حکم دیں گے تو میں عمل کروں گی اور یہ سب آپ کی محبت میں کی خاطر ہے لیکن میں ٹھہروں گی نہیں جب تک آپ مجھے جنت کی بشارت نہیں دیں گے کیوں کہ قرآن میں ہے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں نبی کریم نے یہ سن کر فرمایا: میں تجھے جنت کی بشارت دیتا ہوں تو جنت میں فاطمہ سلام اللہ علیہا کے قصر کا پتھر قرار پائے گی   اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

اے فاطمہ اگر خدا چاہتا تو تمہارے بغیر سارا گیہوں پس جاتا مگر خدا چاہتا تھا کہ آپ کے  حسنات میں اضافہ ہو اور آپ کا درجہ جنت میں بلند ہو

اے فاطمہ بخدا قسم جو عورت اپنے ہاتھ سے گیہوں پیستی ہے خدا ہر دانے کے بدلے اسے اجر سے نوازتا ہے اور ہر دانے کے بدلے گناہ معاف کرتا ہے

اے فاطمہ جس عورت کو روٹی پکاتے وقت پسینہ نکلتا ہے خدا اسے جہنم سے سات خندق کے برابر دور کردیتا ہے

اے فاطمہ جس عورت کے پیاز چھیلتے ہوئے آنسو نکل آئے خدا اسے اجر سے نوازتا ہے

اے فاطمہ جو عورت بھی  اولاد کے بالوں میں تیل لگاتی ہے اور کنگھی کرتی ہے اور اولاد کے کپڑے دھوتی ہے آن کے سر کے جوئیں تلاش کرتی ہے خدا اسے ہر بال کے عوض نیکی سے نوازتا ہے اور ہر بال کے بدلے گناہ کو معاف کرتا ہے اور لوگوں کی نظروں میں محترم بنادیتا ہے

اے فاطمہ جس عورت سے اس کا شوہر راضی ہو ایسی عورت دنیا ترک کرنے سے پہلے جنت میں اپنے مقام کا مشاہدہ کرلیتی ہے

اے فاطمہ زوجہ کا اپنے شوہر کے روبرو بیٹھنا سال بھر کی عبادت اور طواف کعبہ سے افضل ہے اور جب عورت حاملہ ہوتی ہے تو ملائکہ اس کیلئے استغفار کرتے ہیں اور خدا ہر روز اسے ہزار نیکیوں کے اجر سے نوازتا ہے اور اس کے ہزاروں گناہ معاف کر دیتا ہے

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9771