16ژوئن
ماہ محرم الحرام کے اعمال

ماہ محرم الحرام کے اعمال

محرم کا مہینہ اہلبیت علیہم السلام اور ان کے پیروکاروں کے لئے رنج و غم کا مہینہ ہے۔

01فوریه
سلسلہ دروس کتاب لقاء اللہ (سیر و سلوک) – درس اول(پہلا حصہ)

سلسلہ دروس کتاب لقاء اللہ (سیر و سلوک) – درس اول(پہلا حصہ)

سیر و سلوک اور باطنی پاکیزگی کے حوالے سے ایک بہترین کتاب ” رسالہ لقاءاللہ” کہ جسے امام خمینیؒ کے اساتذہ میں سے ایک بہت بڑی شخصیت عظیم فقیہ، عالی قدر عارف، آیت اللہ العظمی میرزا جواد ملکی تبریزیؒ نے تحریر کیا ہے اور اس میں مذید کاوش ایک بہت بڑی ہستی سید احمد فہری نے اس کا پیش لفظ ،اس رسالے کا ترجمہ اور اس میں مذید حاشیے اور وضاحتیں بیان کیں۔

23ژانویه
جدید سماج اور سیرت علی علیہ السلام کے تقاضے

جدید سماج اور سیرت علی علیہ السلام کے تقاضے

کسی بھی قوم و ملک کی ترقی اس کے سماجی حالات پر انحصار کرتی ہے ایک ترقی یافتہ قوم کے وجود اور بقاء کے لیے معاشرے کے تمام افراد اپنے حصے کا کردار ادا کرنے میں برابر کے شریک ہوتے ہیں اکیلا فرد اس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے طرح طرح کی مشکلات سےدو چار ہوتا ہے اور منفی قوتیں الگ سے اسے الجھنوں کا شکار کرتیں ہیں ۔

19ژانویه
شیخ محسن علی نجفی کون؟

شیخ محسن علی نجفی کون؟

شیخ محسن نجفی 1974ء میں وطن عزیز پاکستان واپس تشریف لائے اور انہوں نے اپنی قوم اور ملت کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا عزم کیا

15ژانویه
خوشبوئے حیات حضرت امام علی نقی علیہ السلام

خوشبوئے حیات حضرت امام علی نقی علیہ السلام

حضرت امام محمد تقی کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ آپ لوگوں میں سب سے زیادہ سخی اورسب سے نیکی و احسان کرنے والے تھے۔آپ کے جودوکرم کے بعض واقعات ذیل میں درج کئے جاتے ہیں: 1۔اسحاق جلّاب سے روایت ہے:میں نے یوم الترویہ (٨ ذی الحجہ)امام علی نقی کے لئے بہت زیادہ گوسفندخریدلے جن کوآپ نے تمام دوستوں واحباب میں تقسیم فرمادیا۔ حیاةالامام علی نقی ،صفحہ ٢٤٣

13ژانویه
تفسیر سورہ حجرات – درس 5 – تیسری آیت

تفسیر سورہ حجرات – درس 5 – تیسری آیت

اہل ایمان کی نشانی انکی آواز رسول کریم ص کی بارگاہ میں نیچی ، ادب اندرونی تقوی کا اظہار ، قرآن میں کلام کے آداب ، پہلے مغفرت پھر اجر ، اہل انتظار باادب ہیں۔

12ژانویه
امام محمد باقر علیہ السلام کی سیرت طیبہ

امام محمد باقر علیہ السلام کی سیرت طیبہ

امام محمد باقرؑ کی سیرت کا ایک پہلو آپؑ کے علم میں پوشیدہ ہے آپؑ کے علم کا سرچشمہ بھی دیگر ائمہ اطہارؑ کی طرح وحیِ پروردگار تھا لہذا آپؑ نے بھی بشری مکتب میں کہیں کچھ نہیں سیکھا اور اس کی دلیل یہ ہے کہ جناب جابر بن عبداللہ انصاری اپنی اس عمر میں بھی امام محمد باقرؑ کی خدمت میں حاضر ہوتے اور ان سے کچھ سیکھ کر جاتے اور ہمیشہ عرض کیا کرتے تھے کہ اے باقر العلوم میں گواہی دیتا ہوں کہ آپؑ بچپنے میں ہی خدائی علم سے مستفید ہو رہے ہیں۔

12ژانویه
تفسیر سورہ حجرات – درس 4 – دوسری آیت

تفسیر سورہ حجرات – درس 4 – دوسری آیت

تمام اعمال خیر کی نابودی کا باعث: آیہ کے آخر میں اللہ تعالیٰ بتا رہا ہے کہ بسا اوقات تمھیں معلوم بھی نہیں ہوتا اور تمھارے اعمال تباہ ہو جاتے ہیں۔ خود عمل کی حفاظت عمل کرنے سے اہم ہے۔ ہمارے اعمال بسا اوقات تو آغاز سے ہی تباہ ہوتے ہیں کیونکہ یا تو ان کے اندر ریاء ہوتی ہے یا دکھاوا ہوتا ہے۔ اور بسا اوقات یہ ہوتا ہے کہ پہلے تو سب ٹھیک ہوتا ہے لیکن پھر انسان خودپسندی اور غرور کا شکار ہو جاتا ہے اور پھر وہ عمل درمیان میں ہی نابود ہو جاتا ہے۔

11ژانویه
آہ محسن ملت۔۔۔ بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

آہ محسن ملت۔۔۔ بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

محسن ملت کے نمایاں کارناموں اور خدمات کے بارے میں بہت سارے قلمی احباب نے لکھا ہے اور آئندہ بھی آپ کی خدمات پر اہل قلم لکھتے رہیں گے۔ مختصر یہ ہے کہ فلاحی کاموں، تعلیمی اداروں اور تبلیغی تحریکوں کے لئے ان کا وجود خیر و برکت کا جلی عنوان تھا

09ژانویه
تفسیر سورہ حجرات – درس 3 – پہلی آیت

تفسیر سورہ حجرات – درس 3 – پہلی آیت

یا ہم دیکھتے ہیں کہ ایک شخص امام معصوم ؑ کی خدمت میں پیش ہوا تو امامؑ نے اسے ایک دعا تعلیم فرمائی جو لا الہ الا اللہ سے شروع ہوتی ہے اور یوحی و یموت پہ ختم ہوتی ہے اس نے کہا کہ اگر اس طرح پڑھوں کہ ویموت و یوحی۔ مولاؑ نے کہا کہ تو بھی ٹھیک کہہ رہا ہے لیکن اس طرح پڑھ جس طرح میں کہہ رہا ہوں۔