دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں، جنرل باقری
جنرل باقری نے جمعہ کے روز پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں دو مساجد پر وحشیانہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی
حوزہ۔ سعودی فوجی اتحاد نے لاکھوں عام یمنی شہریوں کو قتل و زخمی کرنے کیساتھ ساتھ 1 ہزار سے زائد سکولوں، 1 لاکھ 76 ہزار یونیورسٹیز و کالجز، 389 ہسپتالوں، 5 لاکھ 65 ہزار 973 عام گھروں اور 5 لاکھ 76 ہزار 528 عوامی فلاحی اداروں سمیت 1 کروڑ 8 لاکھ 52 ہزار 480 یمنی املاک کو عمدی طور پر نشانہ بنا کر تباہ و برباد کر دیا ہے
حوزہ ٹائمز|ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر زور دیا کہ وائٹ ہاؤس انسانیت سے اجنبی ہے اور وہ ممالک ہمارے دوست ہیں جن کے پاس ہمارے پیسہ ان کے بینکوں میں ہے جس پر تین تالے ہیں اور وہ ہماری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اس کا استعمال کرنے کو تیار نہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکہ اس پیسے کے تبادلے کو روک رہا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی نے بحرین کے اقدام کو مقبوضہ بیت المقدس، مسجدِ اقصیٰ اور مسئلہ فلسطین سے غداری قرار دیا ہے۔فلسطینی اتھارٹی کے سیکریٹری جنرل صائب اریقات نے کہا ہے کہ امارات کی طرح بحرین بھی فلسطینی عوام کے حقوق کو ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم پر قربان کر رہا ہے۔
حوزہ ٹائمز| حوزہ علمیہ خواہران کی سربراہ ام کلثوم امیدی نے ایک بیان میں ، قرآن مجید کی توہین کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حوزہ ٹائمز| علمائے اسلام عالمی یونین کا ایک آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں دنیا بھر سے شریک علمائے اسلام نے اپنے فتاویٰ کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ قبلہ اول کے غاصب صیہونی ٹولے کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کی برقراری حرام ہے۔
حوزہ ٹائمز|دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ اس سال اربعین مارچ کا انعقاد نہیں گا لیکن کربلا کے گورنر نے کہا کہ ہم اربعین کے موقع پر دنیا بھر کے دسیوں لاکھ زائرین کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حوزہ ٹائمز|صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سوئزرلینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کیسس سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ برسوں سے اسلامی نظام کو ختم کرنے اور ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے۔
گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکی دہشتگردوں کے کاروانوں کے علاوہ بغداد میں امریکی سفارتخانے اور اسی طرح التاجی اور البلد کے امریکہ کے فوجی اڈوں پر کئی بار حملے ہو چکے ہیں۔
حوزہ ٹائمز|اسلامی جمہوریہ ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز صدر مملکت حسن روحانی کی جانب سے آئن لائن گھنٹی بجانے کے عمل سے ہوا جس کے بعد صدر نے طلبہ طالبات اور اساتذہ کو خطاب بھی کیا۔