19می
امامیہ سادات و عزادار کونسل خیبر پختونخواہ پشاور کے وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

امامیہ سادات و عزادار کونسل خیبر پختونخواہ پشاور کے وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ سادات و عزادار کونسل خیبر پختونخواہ پشاور کے وفد نےملاقات کی ہے۔

29مارس
ترک اہلسنت علمائے کرام کی روضہ علوی و حسینی پر حاضری+تصاویر

ترک اہلسنت علمائے کرام کی روضہ علوی و حسینی پر حاضری+تصاویر

ترکی کے اہلسنت علمائے کرام کے ایک وفد نے نجف اشرف اور کربلائے معلی میں امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب(ع) اور سید الشہدا حضرت امام حسین (ع) کے روضہائے اطہر کی زیارت کا شرف حاصل کیا ہے۔

29مارس
عراق میں آسٹریلین سفیر کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

عراق میں آسٹریلین سفیر کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

اس موقع پر حضرت آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے کہاکہ دونوں ملکوں کےدرمیان دوستانہ تعلقات کو دونوں ملکوں کی عوام کی مصلحتوں کو مد نظررکھ کرمزید مضبوط کیا جائے اور آج کی دنیا سے بے روزگاری کےخاتمے، صناعت اورزراعت کےمیدان میں ترقی کے لئےعراق کےساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔

29مارس
امام مہدیؑ کے وجود سے ہی زمین والوں کا عالم ملکوت سے رابطہ برقرار ہے،مولانا آغا سید عبدالحسین موسوی

امام مہدیؑ کے وجود سے ہی زمین والوں کا عالم ملکوت سے رابطہ برقرار ہے،مولانا آغا سید عبدالحسین موسوی

وادی کشمیر کے مایہ ناز اسلامی اسکالر مولانا آغا سید عبدالحسین موسوی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امام مہدی (عج) کے وجود سے ہی زمین والوں کا عالم ملکوت سے بھی رابطہ برقرار ہے اور الہیٰ ہدایت بھی قائم ہے۔ امام برحق صرف قانون الہیٰ کی طرف دعوت نہیں دیں گے بلکہ قانون الہیٰ نافذ بھی کریں گے۔

29مارس
مسلمانوں کو مل کر ظلم وجور کے خاتمے اور امام مہدی ؑ کے ظہور اور قیام کے لیے میدان ہموار کرنے کی کوششیں کرنی چاہئیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

مسلمانوں کو مل کر ظلم وجور کے خاتمے اور امام مہدی ؑ کے ظہور اور قیام کے لیے میدان ہموار کرنے کی کوششیں کرنی چاہئیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات اور اسلامی تاریخ میں مہدی موعود کے تصور اور ان کے ظہور کے بارے میں بہت سی روایات موجود ہیں اسلامی مآخذ میں تصور مہدی ؑ کو بہت واضح انداز میں ابھارا گیا ہے اور ان کے ظہور اور قیام کے سلسلے میں بہت زور دیا گیا ہے۔ درحقیقت اس کا تعلق اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام کے ساتھ ہے۔

29مارس
دنیا ایک منجی کے انتظار میں ہے تمام مستضعفین کی امیدیں ان سے وابستہ ہیں، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

دنیا ایک منجی کے انتظار میں ہے تمام مستضعفین کی امیدیں ان سے وابستہ ہیں، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ جہان ایک منجی کے انتظار میں ہے تمام مستضعفین کی امیدیں ان سے وابستہ ہیں اپنے آپ کو امام علیہ السلام کی فوج میں شامل کرنے کے لیے تیار رکھیں اپنے اندر منتظر واقعی کی صفات اجاگر کریں.

28مارس
علامہ ساجد نقوی کا پیر اعجاز ہاشمی کو فون

علامہ ساجد نقوی کا پیر اعجاز ہاشمی کو فون

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے پیر اعجاز ہاشمی کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ علامہ ساجد نقوی نے جے یو پی کے مرکزی صدر سے ملی یکجہتی کونسل اور ایم ایم اے کی تشکیل اور بعد میں متحرک سیاسی جدوجہد کے دنوں کو بھی یاد کیا۔

28مارس
شیعہ عقائد کے مبانی کی رو سے ہم سب کا اس بات پر پختہ عقیدہ ہے کہ حضرت امام زمان عج جسمانی طور پر ہمارے درمیان ہیں، حجۃ الاسلام صمدی

شیعہ عقائد کے مبانی کی رو سے ہم سب کا اس بات پر پختہ عقیدہ ہے کہ حضرت امام زمان عج جسمانی طور پر ہمارے درمیان ہیں، حجۃ الاسلام صمدی

انہوں نے مزید کہاکہ شیعہ عقائد کے مبانی کی رو سے ہم سب کا اس بات پر پختہ عقیدہ ہے کہ حضرت امام زمان علیہ السلام جسمانی طور پر ہمارے درمیان ہیں اور معاشرے کی رہبری فرما رہے ہیں؛ یعنی: آپ علیہ السلام ناشناختہ طور پر معاشرے میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور لوگ انہیں نہیں پہچان پاتے۔کیونکہ روایات کے مطابق امام علیہ السلام بھی دوسرے لوگوں کی مانند ایک عام اور طبعی زندگی گزار رہے ہیں، ایسی صورت میں کچھ لوگ انہیں دیکھتے بھی ہیں ؛ لیکن پہچانتے نہیں ہیں۔

28مارس
حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا لہ الفداء سے اس وقت ملاقات ممکن ہے جب امام علیہ السلام خود چاہیں،علامہ علی اصغر سیفی

حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا لہ الفداء سے اس وقت ملاقات ممکن ہے جب امام علیہ السلام خود چاہیں،علامہ علی اصغر سیفی

محقق مہدویت حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے کہاکہ حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا لہ الفداء سے اس وقت ملاقات ممکن ہے جب امام علیہ السلام خود چاہیں اور کسی شخص یا فقیہ سے ملاقات کرنے میں آپ خود مصلحت جانیں۔ اس کے علاوہ کوئی دوسری صورت ممکن نہیں ہے۔اب یہ کہ کوئی شخص جب چاہے، جہاں چاہے امام علیہ السلام کی ملاقات کو جائے اور جو شخص امام علیہ السلام سے اس طرح کی ملاقات کا دعویٰ کرتا ہے وہ کذاب اور جھوٹا ہے۔

28مارس
قم میں “عصر غیبت میں امام زمان(عج) سے ملاقات کے دعویداروں پر تحلیلی نظر ” کے عنوان سے علمی نشست، عصر غیبت میں امام زمانؑ سے لوگوں کی طرف سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں، مقریرین

قم میں “عصر غیبت میں امام زمان(عج) سے ملاقات کے دعویداروں پر تحلیلی نظر ” کے عنوان سے علمی نشست، عصر غیبت میں امام زمانؑ سے لوگوں کی طرف سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں، مقریرین

نشست کے آغاز میں استاد حوزہ اور محقق مہدویت حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے کہاکہ اب تک امام زمان علیہ السلام سے جن افراد کی ملاقاتیں ہوئی ہیں وہ ایک خاص ماحول میں ہوئی ہیں؛ لیکن کچھ لوگ امام زمان علیہ السلام سے ملاقات کا دعویٰ کرکے لوگوں کے عقائد سے سوء استفادہ کرتے ہیں؛ نیز دین اور اسلامی معاشرے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔