19می
امامیہ سادات و عزادار کونسل خیبر پختونخواہ پشاور کے وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

امامیہ سادات و عزادار کونسل خیبر پختونخواہ پشاور کے وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ سادات و عزادار کونسل خیبر پختونخواہ پشاور کے وفد نےملاقات کی ہے۔

28مارس
مولانا سید ارشد حسین جعفری انتقال کر گئے

مولانا سید ارشد حسین جعفری انتقال کر گئے

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سابقہ مدرس اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے چیف اکاؤنٹنٹ حجۃ الاسلام مولانا سید ارشد حسین جعفری انتقال کر گئے ہیں.

27مارس
ہمیں امامت کے زیر سایہ رہنا چاہیے نہ خلافت کے/ امامت کا سلسلہ قیامت تک باقی ہے،شام کے مفتی اعظم شیخ “احمد بدرالدین حسون

ہمیں امامت کے زیر سایہ رہنا چاہیے نہ خلافت کے/ امامت کا سلسلہ قیامت تک باقی ہے،شام کے مفتی اعظم شیخ “احمد بدرالدین حسون

شام کے مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین حسون نے کہا کہ ہمیں توجہ کرنا چاہیے کہ ہمیں امامت کے زیر سایہ رہنا چاہیے نہ خلافت کے، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اگر حضرت علی نہ ہوتے تو دیگر خلفاء بھی نہ ہوتے، امامت قیامت تک باقی رہنے والی چیز ہے لیکن خلافت فنا پذیر ہے۔ جیسا کہ مفتی امامت کے زیر سایہ ہوتا ہے لیکن وزیر خلافت کے زیر سایہ۔

27مارس
علامہ شبیر میثمی کی آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو مبارکباد

علامہ شبیر میثمی کی آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کو مبارکباد

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے بطور صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان بین المسالک ہم آہنگی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے

27مارس
علامہ سبطین سبزواری کا بزرگ علماء کے متعلق وضاحتی ویڈیو بیان جاری

علامہ سبطین سبزواری کا بزرگ علماء کے متعلق وضاحتی ویڈیو بیان جاری

شیعہ علماء کونسل پنجاب کے رہنماء، خطیب اور پرنسپل جامعۃ النجف ڈسکہ علامہ سبطین سبزواری نے جامعۃ المنتظر لاہور میں وفاق المدارس کے اجلاس کے دوران انکی گفتگو سے متعلق پیدا ہونیوالی غلط فہیمیوں سے متعلق خصوصی طور پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

27مارس
تمام شیعوں اور امام رضاؑ کے محبّوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ تعلیمات و معارف رضوی کو معاشرے میں پھیلائیں، متولی حرم امام رضاؑ

تمام شیعوں اور امام رضاؑ کے محبّوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ تعلیمات و معارف رضوی کو معاشرے میں پھیلائیں، متولی حرم امام رضاؑ

حجت الاسلام مروی نے کہا کہ تمام شیعوں اور امام رضا(ع) کے محبّوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ تعلیمات و معارف رضوی کو معاشرے میں پھیلائیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کی آستان قدس رضوی سے یہ تاکید ہے کہ ثقافتی مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے.

27مارس
نلتر واقعہ نہایت افسوسناک ہے شفاف تحقیقات کی جائیں، علامہ شیخ میرزا علی

نلتر واقعہ نہایت افسوسناک ہے شفاف تحقیقات کی جائیں، علامہ شیخ میرزا علی

اسلامی تحریک پاکستان کے سینیئر رہنما شیخ میرزا علی نے کہا کہ نلتر کے سیاحتی مقام پر ایک عرصہ سے خوف اور سازش کے بادل منڈلا رہے ہیں جو نیک شگون نہیں ہے حالیہ واقعہ نہایت افسوس ناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.

26مارس
غیبت میں امام عج سے استفادہ ایسا ہی ہے جیسے بادلوں کی اوٹ سے سورج روشنی کا فائدہ پہنچاتا ہے، علامہ شبیر میثمی

غیبت میں امام عج سے استفادہ ایسا ہی ہے جیسے بادلوں کی اوٹ سے سورج روشنی کا فائدہ پہنچاتا ہے، علامہ شبیر میثمی

انہوں نے کہا کہ پندرہ شعبان کی طلوع فجر کے موقعہ پر امام زمانہ علیہ السلام کی ولادت ہوئی جن کی برکتوں سے ہم پر بارش نازل ہوتی ہے، روزی ملتی ہے، ہدایت ملتی ہے، دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ غیبت میں امام سے استفادہ ایسا ہی ہے جیسے بادلوں کی اوٹ سے سورج روشنی کا فائدہ پہنچاتا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو تو اللہ نے آسمانوں پر اٹھا لیا لیکن حضرت امام زمانہ علیہ السلام زمین پر ہی موجود ہیں اور ہماری رہنمائی فرماتے ہیں اور ہماری مدد کرتے ہیں۔

26مارس
ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے نئے مدرسہ بورڈز بنا کر تقسیم مذاہب کی کوشش کی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے نئے مدرسہ بورڈز بنا کر تقسیم مذاہب کی کوشش کی ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے نئے مدرسہ بورڈ بنا کر مذاہب کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔جب ریوڑیاں بٹ رہی ہوں تو لینے والے مل ہی جاتے ہیں۔پاک فوج قابلِ تعریف اور اس کا کردار قابلِ فخر ہے۔

26مارس
امام کے ظہور میں سب سے زیادہ مددگار جوانوں کا طبقہ ہوگا، حجۃ الاسلام سید جواد موسوی

امام کے ظہور میں سب سے زیادہ مددگار جوانوں کا طبقہ ہوگا، حجۃ الاسلام سید جواد موسوی

حجۃ الاسلام سید جواد موسوی نے کہا اسی لیے امام زمان علیہ السلام کے ظہور کے بارے میں روایات ہیں کہ امام کے ظہور میں سب سے زیادہ مددگارجو طبقہ ہوگا وہ جوانوں کا ہوگا کیونکہ امام کو سب سے زیادہ ضرورت بھی اور محبت بھی ایسے جوانوں سے ہے جو جسمانی طور پر اور روحانی طور پر طاقتور ہوں اور مضبوط افکار کے مالک ہوں اور وہ امام کے ظہور کے راہ میں کام آسکیں امیدیں بھی سب سے زیادہ جوانوں سے ہی ہیں.