زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ
























انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان، قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی ایک علمی و ثقافتی انجمن،
انہوں نے کہا کہ ایک صدی قبل سرزمین حجاز پر ظلم و بربریت کا جو سیاہ باب رقم کیا ہے یہ اس خیانت کاری کا تسلسل ہے جو چودہ سو سالوں سے خانوادہ رسول ص اور محبان اہلبیت ع کے ساتھ روا رکھا جا رہا ہے۔آل رسول کو شہید کرکے ان کے مزارات کو مسمار کرنا خارجیوں اور ناصبیوں کے ہتھکنڈے رہے ہیں۔اسلام کی حقیقی نشانیوں سے نفرت کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
عالم اسلام اور گلگت بلتستان کے موجودہ معروضی حالات کے تناظر میں ہنگامی طور پر بلتستان کے تمام مسالک علماءکا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت امام جمعہ و الجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو حجتہ الالسلام و المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری منعقد ہوا۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اکثر مسلمان شعائر اللہ اور خاصان خدا سے منسوب مقامات کے احترام کے ساتھ ساتھ ان کی شایان شان تعمیر بھی درست سمجھتے ہیں تاکہ آنے والی نسلیں بھی شعائر اللہ اور خاصان خدا کی ذوات کے ساتھ اپنی وابستگی اور عقیدت کا اظہار کیا۔
شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق 21 مئی بروز جمعة المبارک مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدرعلامہ سید مرید حسین نقوی نے حکومت اوراپوزیشن کے فلسطین پر مشترکہ موقف کو قابلِ تعریف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی ہر قسمی مدد اور حمایت دینی فریضہ ہے۔اسلامی جمہوری ایران کی طرح عرب ممالک بھی کُھل کر فلسطین کا ساتھ دیں۔ وزیر اعظم عمران خان ،او آئی سی کو اسلامی حمیّت کے تقاضوں کے مطابق اقدام کرنے کے لئے رابطہ کریں۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ کے استاد حجۃ الاسلام غضنفر علی حیدری نے دنیا بھر میں تمام مظلومین و مستضعفین اور بالخصوص کشمیر، یمن، برما، ایران، عراق ،پاکستان اور فلسطین کی حمایت پر زور دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ہمیشہ قوم کی نجات کا باعث بنتا ہے۔
یورپ میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرتضی کشمیری نے افغانستان کے مظلوم شیعوں اور فلسطینی عوام کی شہادت کی مناسبت سے تسلیت پیش کی اور اس ضمن میں اسلامی ممالک کے حکمرانوں، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان گھناؤنے جرائم کی بھر پور مذمت کریں۔
ہم فلسطینی مظلوموں کی حمایت اور دہشت گرد اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوۓ ہر سطح پر حتی الامکان قدس کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے
انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف سے غاصب صہیونی حکومت بین الاقوامی برادری کی بے حسی ، اسلامی ممالک کے سربراہوں کی مجرمانہ خاموشی اور بعض ممالک کے ساتھ معمول پر لائے گئے تعلقات سے فائدہ اٹھا کر اپنے جرائم کو عروج پر پہنچا رہی ہے ۔ القدس کی توہین کرکے اسے نذر آتش کر رہی ہے، وحشیانہ بمباری کے ذریعے مظلوم اور بیچارہ لوگوں کو گھر سے بے گھر کر رہی ہے، فلسطین کے غیور عوام کی سرکوبی کے لئے ظلم وبربریت کے ذریعے نہتے بچوں اور عورتوں کا بھی بے رحمانہ قتل عام کر کے امت مسلمہ کا دل خون کر رہی ہے۔