زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ
























انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان، قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی ایک علمی و ثقافتی انجمن،
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی اپنے فرزند حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کے ہمراہ مسجد کوفہ المعظم، محراب مقدس اورقبور مطہرہ حضرت مسلم بن عقیلؑ، حضرت ہانیؑ بن عروہ و حضرت مختارؓ کی زیارت سے بھی مشرف ہوئے۔
شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مسجد بضعت رسول چک نمبر 376 گ ب جڑانوالہ میں موذن اور نمازی اور بہاولنگر میں موذن کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے مساجد میں نمازیوں کے قتل کی صورتحال پر غوراور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کی کابینہ کا اجلاس کل بروز ہفتہ لاہور میں طلب کرلیا ہے۔
حضرت آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ قرآن مجید میں اُن شعراءکو ناپسند کیا گیا جوہر وادی میں سرگرداں رہتے اور اپنے قول پر عمل نہیں کرتے ہیں لیکن باایمان، نیک اور اپنے کلام میں مظلوموں کی حمایت کرنے والے شعراءاس سے مستثنیٰ ہیں ، جیسے کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہہ ،اور اما م سجاد علیہ السلام کے دور میںفرذدق اور دعبل خذاعی جیسے شعراءگذرے ہیں۔
بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین اور درویش منش شاعر شیخ غلام حسین سحر مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد سکردو میں امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی اقتداء میں ادا کر دی گئی.
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے صدر جنرل اسمبلی اقوام متحدہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ دنیا کے امن کےلئے اقوام متحدہ کو قائدانہ و قاطعانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، یو این او ایسا متفقہ پلیٹ فارم ہے جسے بنیادی انسانی حقوق اور دنیا کے امن کےلئے کردار ادا کرنا تھا ، افسوس مصلحت پسندی و طاقت ور ریاستوں کے باعث یہ کردار ادا نہ ہوسکا۔
آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والے اس اجلاس میں انتخابات میں شرکت کے لیے ناموں کا رجسٹریشن کروانے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیں۔ انھوں نے کہا: عزیز ملت ایران! الیکشن ایک دن میں ہوتا ہے لیکن اس کا اثر کئی برس تک باقی رہتا ہے۔ انتخابات میں شرکت کیجیے، انتخابات کو اپنا سمجھیےکہ یہ آپ ہی کا ہے اور خدا سے مدد طلب کیجیے کہ وہ درست، حق بات اور اہل امیدوار کی طرف آپ کی رہنمائی کرے اور پھر ووٹ ڈالنے کے لیے جائیے۔
جامعہ امام علی رضاؑ راجن پور کے پرنسپل اور شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا نام شیڈول فورتھ میں ڈال دیا گیا ہے۔
جامعۃ الزہرا (ع) کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین نے خواتین کی مینجمنٹ کے فوائد بیان کرتے ہوئے کہاکہ اسلام اور انسانیت کی نگاہ میں مینجمنٹ کے دیگر انتظامی اجزاء کے ساتھ ساتھ اخلاق اور عاطفت کا وجود انتہائی اہم ہے جنہیں خصوصی طور پر خواتین کی مینجمنٹ میں مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ خواہران میں عاطفت کا پہلو زیادہ قابل توجہ ہوتا ہے اورتاریخ اسلام کا ایک محور خواتین کا وہ ناقابل فراموش اور تاریخ ساز کردار ہے جو انہوں نے مختلف میدانوں خصوصا علم و دانش کے میدان میں ادا کیا ہے ۔ ان کا یہ کردار تاریخ کے روشن نکات کی شکل اختیار کرچکا ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ حضرت امام جعفر صادق ؑ تمام علوم کے بیک وقت حامل، مروج اور منبع ومرکز تھے آپ ؑ کے وضع کئے ہوئے قواعد اور اصول آج بھی تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لیے رہنماءکی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ آپ کے علوم سے کسی خاص مکتب ، مسلک ، گروہ یا طبقے نے نہیں بلکہ ہر علم دوست اور شعور کے حامل انسان نے استفادہ کیا۔