صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























نہایت اعلیٰ پایہ کے مرجع تقلید، آیت اللہ حاج شیخ اسحاق فیاض طاب ثرٰہ کے انتقال کا افسوسناک خبر سن کر مجھے شدید رنج و غم ہوا ہے،میں اس دردناک موت پر حوزہ علمیہ نجف اشرف، ان تمام مقلدین اور معتقدین بالخصوص افغانستان کی مظلوم اور صابر قوم، اور ان کے معزز خاندان سے تعزیت پیش کرتا ہوں
فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق آج صبح اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ عکرمہ صبری کو شہر کے الصوانہ محلے میں واقع ان کے گھر پردھاوا بول کر حراست میں لے لیا۔
آیت اللہ مقتدائی نے دنیا بھر کے مسلمانوں خصوصا شیعیان اہل بیت کو "عید مبعث" کی مبارکبادی دیتے ہوئے کہا کہ یہ عید اسلامی امت کی بہت بڑی اور انتہائی فضیلت عید ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس عید اور بعثت پیغمبر اکرم ﷺکو بہت بڑی نعمت سے تعبیر کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کل بروز جمعرات 11 مارچ کو 27 رجب المرجب عید بعثت کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔ رہبر انقلاب اسلامی کا یہ خطاب ایران کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے جبکہ ہندوستان کے وقت کے مطابق دوپہر12بجکر 30 منٹ پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔
آیت اللہ اختری نے جناب ابوطالب کے ایمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ایمان کا مسئلہ ایک واضح اور روشن مسئلہ ہے لیکن تحریف، حسد، بدنیتی، دشمنی، ان چیزوں نے تاریخی حقیقت پر پردہ پوشی کر دی، ابتدائے اسلام میں بھی اس حقیقت کو چھپایا گیا اور آج بھی اس پر پردہ ڈالا جا رہا ہے اور حقیقت کو آشکار کرنے کے بجائے الٹا یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ کیا ابوطالب مومن تھے یا نہیں؟
عہد اللہ تحریک کے جنرل سیکریٹری حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم الحیدری نے کیتھولک عیسائيوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات میں آيۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی کے موقف کو خالص اسلام کا موقف قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ پوپ سے آیۃ اللہ سیستانی کی ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔
علامہ محمد افضل حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگرد تنظیم داعش عالمی امن کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے، اس کا وجود نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، عراق میں کافی حد تک امن و امان کی صورتحال قائم ہوچکی تھی اب دوبارہ بد امنی پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن دشمن کے یہ عزائم بھی ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 17 ہزار شہید، جنگی قیدی اور دفاع وطن میں زخمی ہونے والی خواتین پر نیشنل سیمینار کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ دفاع وطن میں شہید، زخمی اور جنگی قیدی کے طور پر دشمن کی جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے والی خواتین اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کے عظیم افتخارات کی اعلی ترین مثالیں ہیں۔
امام موسی کاظم ؑکے یوم شہادت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ اسلام کی بقاءاور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لئے جیل کی تاریک کوٹھریوں میں جانا ائمہ اہل بیت ؑ کا شیوہ اور طریق رہا ہے اور حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ سب سے زیادہ عرصہ جیل کی تاریک کوٹھڑیوں میں قید رہے لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے باب الحوائج امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام برحق صبر و استقامت کا وہ نمونہ تھے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔دین اسلام کے سربلندی کے لیے خاندان رسالت نے عظیم اور قابل رشک قربانیاں دیں۔امام موسی کاظم علیہ السلام نے زندگی کا بیشتر حصہ اور آخری ایام حالت اسیری میں گزار کر حق و صداقت کی طرف داری کا بہترین درس دیاہے۔