زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ
























انجمنِ ثقافتی عفاف پاکستان، قائدِ ملّت جعفریہ سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی ایک علمی و ثقافتی انجمن،
مدارس محسن ملت کے مدیروں کا سالانہ اجلاس حفاظتی اقدامات و احتیاطی تدابیر کے ساتھ جامعۃ المنتظر لاہور میں منعقدہوا۔ جس کی صدارت حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ افضل حیدری نے کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعۃ المنتظر لاہور کے استاد حجۃ الاسلام مولانا باقر گھلو نے کہا کہ مادر علمی اور شیعیان پاکستان کے مرکز حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کی بنیاد محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی نے محدود وسائل کے باوجود اخلاص کے ساتھ رکھی تھی جو آج ایک تنومند درخت بن چکا ہے۔ ان شاءاللہ ترقی کا یہ سفر ظہور امام زمان (عج) تک قائم رہے گا۔
جامعۃ المنتظر میں شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی ،محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اور حوزہ علمیہ کے سابق منیجنگ ٹرسٹی شیخ نوازش علی مرحوم کی برسی کا اجتماع اس سال کرونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ محدود سطح پر منعقد ہوئی.
"دانشگاہ آزاد" کے سربراہ جناب ڈاکٹر محمد مہدی طہرانچی نے آیت اللہ علوی گرگانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر آیت اللہ علوی گرگانی نے کہا کہ آپ کا رابطہ جوانوں سے ہے اور نوجوان نسل ہر ملک کی قیمتی اور قابل فخر افرادی قوت ہوتی ہے۔ ان جوانوں کا مستقبل انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
مرکزی دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چھے سال گزر جانے کے باوجود سعودی عرب اب تک یمن کے عوام کو جھکا نہیں سکا ہے، کہا ہے کہ امریکا نے جال بن کر آل سعود کو یمن کی جنگ کے دلدل میں پھنسا دیا۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے بیان کیا کہ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی اور پوپ فرانسس کی ملاقات نے ایک بار پھر پوری دنیا کو نجف اشرف کی اہمیت کا احساس دلایا ہےاورعراقیوں کو اس نعمت پرفخر کرنا چاہئے
گذشتہ دن نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی اور مسلم امہ کے اتحاد و اتفاق کے فروغ اور درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے کربلا معلی میں نواسہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کیلئے آنے والے پاکستانی زائرین کی رہائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بنایا گیا پاکستان ہاؤس کا بھی دورہ کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے پنجاب میں عزاداران و عزاداری کے تحفظ اور پنجاب پولیس کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج کا فیصلہ صوبائی و مرکزی رہنماؤں کے اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔احتجاج میں علماء کرام، کارکنان، نوحہ خوان تنظیمیں اور مذہبی کارکن شریک ہوں گے۔