صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
13 رجب المرجب جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے مشہد مقدس اور حرم امام علی رضا علیہ السلام محبان و عاشقان اہلبیت(ع) سے چھلک رہا ہے ۔ اس پرمسرت موقع پرہر طرف جشن کا سماں ہےاور حرم امام علی رضا علیہ السلام کو برقی قمقوں لائٹوں اورپرچموں سے انتہائی خصوبصورتی کے ساتھ سجایا گيا ہے
انہوں نے جس طرح کامیاب حکمرانی کی اور منفرد و جامع طرز جہاں بانی عطا کیا اس سے آج بھی مختلف ممالک میں استفادہ کیا جارہا ہے بالخصوص مالک اشترکے نام آپ کا وصیت نامہ ہدایت اور رہنمائی کا سرچشمہ ہے جس سے پاکستانی ریاست کو بھی استفادہ کرنا چاہیے۔
مدرسہ الامام المنتظر قم میں منعقدہ تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ الامام المنتظر کے ثقافتی امور کے سربراہ علامہ علی اصغر سیفی نےکہا کہ شعبہ ثقافت کی جانب سے مدرسہ ہذا میں طالبعلموں کی بہتر تعلیم وتربیت کی خاطر سال بھر ایسی ہی دینی تقاریب کا سلسلہ جاری رہے گا۔
قم میں موجود معروف پاکستانی دینی درسگاہ مدرسہ الامام المنتظر کے شعبہ ثقافت کے زیر اہتمام طلاب کے درمیان آج یوم ولادت حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی مناسبت سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مدرسے کے طالبعلموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دونوں ممالک کی جانب سے اتفاق ہوا کہ پاکستان اور ایران کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف دہشت گرد کاروائیوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
حجۃ الاسلام علامہ انتصار حیدر جعفری نے سیرت امیر کائنات علی ابن ابی طالب علیھما السلام بیان کرتے ہوئے کہا کہ دین و دنیا کی کامیابی ان برگزیدہ ہستیوں کی پیروی میں ہے.
مدرسه الامام المنتظر (عج) کے سرپرست حجة الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے افکار اسلامی کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مدرسہ میں درس نہج البلاغہ سمیت مختلف امور میں اپنے تعاون کا یقین دلایا اور اپنے مدرسہ میں جاری دروس اخلاق میں سے ہر مہینہ ایک درس کو "اخلاق در نہج البلاغہ" سے مختص کرنے کا اعلان کیا۔
پاکستان،ہندوستان اور دیگر ممالک کے اردو زبان زائرین کے لئے بھی حرم مطہر رضوی کے رواق کوثر میں جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اردو زبان زائرین نے بھرپور شرکت کی ۔
معروف مذہبی اسکالر سیدہ فائزہ علی زیدی نے وفاق ٹائمز سے گفتگو میں کہاکہ اسلام میں ہمیں امربالمعروف و نہی از منکر کا حکم ہے، یعنی نہ فقط آپ نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہے بلکہ دوسروں کو بھی دعوت دینی ہے اور بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خود حجاب کریں اور خدا کے بنائے ہوئے قوانین کو فروغ دیں اور اس فریضے کو انجام دینے والا درحقیقت مجاہد اور مدافع نظام الہیٰ ہے۔