30ژانویه
امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے خصوصی ملاقات

امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے خصوصی ملاقات

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہاکہ ایران پہ عالمی سطح پہ پابندیاں ہیں لیکن اسلامی حکومت کے باعث ایران بتدریج ترقی کررہا ہے۔یہ فقط اور فقط اسلام کے فیوض و برکات ہیں۔

25ژوئن
رواں سال سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکی 60ہزار عازمین حج کرسکیں گے

رواں سال سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکی 60ہزار عازمین حج کرسکیں گے

سعودی عرب کی وزارت حج نے رواں سال حج سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ صرف سعودی شہری اور ملک میں مقیم افراد ہی رواں سال حج کرسکیں گے اور اس طرح حج کی خواہش رکھنے والے دیگر ممالک کے شہریوں کو رواں برس حج کے لیے آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، رواں برس صرف 60 ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی ، دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور وائرس کی ابھرتی ہوئی نئی اقسام کو دیکھتے ہوئے حجاج کی تعداد کو محدود کیا گیا ہے۔

25ژوئن
کینیڈا: چاقو بردار شخص نے 2 مسلمان خواتین کے حجاب کھینچ کر پھینک دیئے، ایک زخمی

کینیڈا: چاقو بردار شخص نے 2 مسلمان خواتین کے حجاب کھینچ کر پھینک دیئے، ایک زخمی

کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا، چاقو بردار شخص نے دو مسلمان خواتین کے حجاب کھینچ کر پھینک دیئے، ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

24ژوئن
پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیت (ع) کی کابینہ کی تقریب حلف برداری

پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیت (ع) کی کابینہ کی تقریب حلف برداری

علامہ احمد علی روحانی نے مجلس کی نگران کونسل کے چئرمین علامہ سید محمد حسین طاہری سے حلف لیا، پھر چیئرمین نے صدر حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید صفدر علیشاء نقوی نجفی سے حلف لیا۔

24ژوئن
امریکی اڈوں سے انکار، عمران خان نے عوامی جذبات کی عمدہ ترجمانی کی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

امریکی اڈوں سے انکار، عمران خان نے عوامی جذبات کی عمدہ ترجمانی کی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

علامہ ناصر عباس جعفری نے وزیراعظم عمران خان کے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکہ کو اڈوں کی فراہمی، مسئلہ کشمیر اور افغانستان پر وزیراعظم نے جرات مندانہ اور ٹھوس موقف اختیار کرکے عوام کے جذبات کی عمدہ ترجمانی کی ہے، مسئلہ کشمیر پر مغرب کا منافقانہ رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ایک طرف مغربی ممالک جانوروں کے ساتھ کسی ظالمانہ سلوک پر زمین و آسمان کو سر پر اٹھا لیتے ہیں

22ژوئن
گمبہ سکردو میں اسد عاشورا 7 اگست کو منایا جائے گا/21 سے27 ذی الحج تک شادی بیاہ کی تقریبات اور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہیں گی

گمبہ سکردو میں اسد عاشورا 7 اگست کو منایا جائے گا/21 سے27 ذی الحج تک شادی بیاہ کی تقریبات اور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہیں گی

سید احمد شاہ الحسینی نے کہا کہ محرم الحرام کا استقبال عاشورہ اسد سے کیا جائیگا۔ 21 ذی الحج سے لیکر 27 ذی الحج تک شادی بیاہ کی تقریبات منعقد نہیں ہوں گی۔ایام عزاء کے احترام میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔

19ژوئن
مشہد المقدس میں جشن میلاد بی بی معصومہ قم و امام علی رضا (ع)+تصاویر

مشہد المقدس میں جشن میلاد بی بی معصومہ قم و امام علی رضا (ع)+تصاویر

دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان "موسسہ شہید عارف الحسینی" شعبہ مشہد مقدس کے زیر اہتمام میلاد مسعود حضرت بی بی معصومہ قم اور شمس الشموس شاہ خراسان حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے ایک پر شکوہ جشن کرامت منعقد ہوئی۔

17ژوئن
ایران میں صدارتی انتخابات کل ہوں گے، تین امیدوار دستبردار

ایران میں صدارتی انتخابات کل ہوں گے، تین امیدوار دستبردار

ایران میں صدارتی انتخاب کے سلسلے میں جمعہ کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لیے 7 امیدوار میدان میں تھے تاہم 3 امیدواروں کی جانب سے دستبرداری کے اعلان کے بعد اب 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

16ژوئن
پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم

پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم

ذرائع کے مطابق پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں نے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں بھی ایرانی شہریوں کے انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات 18 جون بروز جمعہ منعقد ہوں گے۔

15ژوئن
ایران نے پاکستانی مسافروں کیلئے دروازے کھول دیئے

ایران نے پاکستانی مسافروں کیلئے دروازے کھول دیئے

ایرانی وزارت خارجہ کیجانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی مسافر اور زائرین اب مشروط طور پر ایران آسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے مسافر اور زائرین جنہوں نے ویکسی نیشن کروا لی ہے، وہ ایران کے سفر کیلئے اہل ہونگے۔