30ژانویه
امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے خصوصی ملاقات

امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے خصوصی ملاقات

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہاکہ ایران پہ عالمی سطح پہ پابندیاں ہیں لیکن اسلامی حکومت کے باعث ایران بتدریج ترقی کررہا ہے۔یہ فقط اور فقط اسلام کے فیوض و برکات ہیں۔

15ژوئن
ایرانی ویکسین کووایران برکت کے استعمال کی منظوری مل گئی

ایرانی ویکسین کووایران برکت کے استعمال کی منظوری مل گئی

وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی نے کہا ہے کہ آج بروز پیر سے ایرانی ویکسین کوو ایران برکت کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے اور قومی سطح پر تیار ہونے والے دوسرے ویکسین پاستور کو بھی آئندہ ہفتے ہنگامی طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

14ژوئن
سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیوایم پاکستان ڈاکٹر شفقت شیرازی کی مفتی اعظم لبنان الشیخ ماہر حمود سے ملاقات

سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیوایم پاکستان ڈاکٹر شفقت شیرازی کی مفتی اعظم لبنان الشیخ ماہر حمود سے ملاقات

ممتاز لبنانی مذہبی شخصیت ،علمائے مقاومت اسلامی اتحاد کے سربراہ مفتی الشیخ ماہر حمود سے مرکزی سیکرٹری شعبہ امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے ملاقات کی۔

13ژوئن
حضرتِ فاطمہ معصومہ (س) کی ولادت کی مناسبت سے قم میں پر وقار جشن کا اہتمام+تصاویر

حضرتِ فاطمہ معصومہ (س) کی ولادت کی مناسبت سے قم میں پر وقار جشن کا اہتمام+تصاویر

شفیعہ روز جزا، کریمہ اہل بیت، اخت الرضا، حضرتِ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مجمع طلاب شگر شعبہ ثقافت کی جانب سے ایک پر وقار جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام اور طلاب گرامی نے شرکت کی۔

10ژوئن
ایران اور روس کے تعلقات بہت ہی خوشگوار ہیں، صدر روحانی

ایران اور روس کے تعلقات بہت ہی خوشگوار ہیں، صدر روحانی

آج جمعرات کو قومی منصوبوں کی اکہترویں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ، ایران اور روس کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تہران کے ساتھ ہمہ گیر تعاون کے بابت روس کی حکومت اور صدر روس ولادیمیر پوتن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

10ژوئن
اگر اسرائیل کے ساتھ دوبارہ جنگ کا آغاز ہوا تو ایشیا کا نقشہ بدل جائے گا، رہنما تحریک حماس

اگر اسرائیل کے ساتھ دوبارہ جنگ کا آغاز ہوا تو ایشیا کا نقشہ بدل جائے گا، رہنما تحریک حماس

غزہ میں حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما یحییٰ سنوار نے کہا کہ مقاومت نے ثابت کردیا کہ مسجد اقصی کے محافظ زندہ ہیں اور غاصب صہیونیوں کے مسجد اقصی کو نشانہ بنائے جانے والے منصوبوں کو ناکام بنایا۔

09ژوئن
مسجد الاقصی میں نماز ادا کریں گے، سید حسن نصراللہ

مسجد الاقصی میں نماز ادا کریں گے، سید حسن نصراللہ

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی کا مسئلہ پوری امت کا مسئلہ ہے اور فلسطینی قوم مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور امت مسلمہ کو ان کی بھرپور حمایت کرنا چاہیے۔

07ژوئن
ایران کے سابق وزیر داخلہ حجۃ الاسلام سید علی اکبر محتشمی پور انتقال کرگئے

ایران کے سابق وزیر داخلہ حجۃ الاسلام سید علی اکبر محتشمی پور انتقال کرگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کےسابق وزیر داخلہ اور جامعہ روحانیت مبارز کے رکن،حجۃ الاسلام سیدعلی محتشمی پور کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سےخاتم الانبیاء ہسپتال تہران میں زیر علاج تھے،آج داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

06ژوئن
شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام اور برسی امام خمینی رح کی مناسبت سے مشہد میں مجلس عزاء منعقد+تصاویر

شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام اور برسی امام خمینی رح کی مناسبت سے مشہد میں مجلس عزاء منعقد+تصاویر

امام صادق علیہ السلام نے امام محمد باقر علیہ السلام کے علوم کہ جنکی آپ نے بنیاد رکھی تھی انہیں علوم کو پروان چڑھایا اور تقریبا 4 ہزار شاگردوں کی تربیت فرمائی،تمام آئمہ معصومین علیہم السلام کی زندگی ھمیشہ مبارزہ و جہاد میں گزری لیکن امام جعفر صادق علیہ السلام کا دور بنی عباس کا دور اور بہت ہی مشکل دور تھا. 

02ژوئن
رہبر انقلاب اسلامی، امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر براہ راست خطاب کریں گے

رہبر انقلاب اسلامی، امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر براہ راست خطاب کریں گے

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر جمعہ 4 جون کو ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔