30ژانویه
امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے خصوصی ملاقات

امت واحدہ پاکستان کے وفد کی آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی سے خصوصی ملاقات

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے کہاکہ ایران پہ عالمی سطح پہ پابندیاں ہیں لیکن اسلامی حکومت کے باعث ایران بتدریج ترقی کررہا ہے۔یہ فقط اور فقط اسلام کے فیوض و برکات ہیں۔

31می
فلسطین کی حمایت پر پاکستانیوں کے شکرگزار ہیں،کامیابی فلسطین، بیت المقدس اور مبارک جہاد کی ہوگی،اسماعیل ہنیہ

فلسطین کی حمایت پر پاکستانیوں کے شکرگزار ہیں،کامیابی فلسطین، بیت المقدس اور مبارک جہاد کی ہوگی،اسماعیل ہنیہ

فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے اہم رہنماء اسماعیل ہنیہ نے پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ ’’لبیک القدس ملین مارچ‘‘ سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینوں کی حمایت پر پاکستانی قوم کا شکرگزار ہوں، کامیابی فلسطین بیت المقدس اور مبارک جہاد کی ہوگی، سیف القدس کے ذریعے دشمن کے جوڑ جوڑ کو توڑ کر رکھ دیا۔

30می
اسرائیل سے تعلقات ممنوع، کویت کی پارلیمنٹ نے بل پاس کر لیا

اسرائیل سے تعلقات ممنوع، کویت کی پارلیمنٹ نے بل پاس کر لیا

کویت کی پارلیمنٹ (مجلس امت) نے اپنے گزشتہ روز کے اجلاس میں اسرائیل سے مکمل بائیکاٹ اور اس سے ہر قسم کے تعلقات کی ممنوعیت کے متعلق ایک بل پاس کیا ہے۔

30می
کرگل سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین علامہ شیخ علی علمی انتقال کرگئے

کرگل سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین علامہ شیخ علی علمی انتقال کرگئے

صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ نے اس موقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے زندگی بھر حوزہ علمیہ اثنا عشریہ میں جانفشانی کے ساتھ خدمات انجام دی،کرگلی عواماور  بالخصوص جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل انکی قربانیوں اور دین مبین اسلام کی ترویج کیلئے کی گئی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

29می
شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات

شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات ہو ئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا اور کثیر الجہتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کےپرگفتگو ہوئی۔

29می
شیخ ابراہیم زکزاکی مقدمے کی سماعت ایک بار پھر ملتوی

شیخ ابراہیم زکزاکی مقدمے کی سماعت ایک بار پھر ملتوی

گزشتہ روز، جب شیخ زکزاکی کے وکیل اپنے مؤکل کے مقدمے میں شرکت کے لئے عدالت گئے تو انہیں بتایا گیا کہ اس مقدمے کی سماعت نہیں ہوگی اور شیخ زکزاکی کے وکلاء کو اگلی سماعت کے لئے وقت کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا۔

27می
مسجد کی تعمیر کے لئے زکوٰۃ دینا جائز ہے، دار الافتائے مصر

مسجد کی تعمیر کے لئے زکوٰۃ دینا جائز ہے، دار الافتائے مصر

مصر کے دار الافتاء سے جاری ہونے والے فتویٰ کے مطابق اگر کسی علاقے میں مسجد کی تعمیر ہو رہی ہے جس کے لئے مالی معاونت کی ضرورت بھی ہے تو زکوٰۃ کے ذریعے اس کی تعمیر میں حصہ ڈالنا جائز ہے۔ البتہ ضروری ہے کہ اس علاقے میں کوئی دوسری مسجد موجود نہ ہو جس میں لوگ نماز پڑھ سکیں۔لیکن اگر اس علاقے میں کوئی دوسری مسجد موجود ہو جس میں نماز پڑھی جا سکتی ہو تو نئی مسجد کی تعمیر کے لئے زکوٰۃ دینا جائز نہیں ہے۔

25می
ہم راہ جہاد و استقامت میں فلسطینی مجاہدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، رہبر معظم انقلاب

ہم راہ جہاد و استقامت میں فلسطینی مجاہدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، رہبر معظم انقلاب

حماس کے سربراہ اسما‏عیل ہنیہ اور تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ کے مراسلوں کے جواب میں رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہمارے دل جنگ اور جدوجہد کے میدانوں میں آپ کے ساتھ ہیں اور آپ حتمی اور فیصلہ کن فتح و کامیابی کا مشاہدہ کریں گے۔

18می
غاصب صہیونیوں نے فلسطین میں ظلم کی انتہا کردی، حجت الاسلام سید ظفر نقوی

غاصب صہیونیوں نے فلسطین میں ظلم کی انتہا کردی، حجت الاسلام سید ظفر نقوی

ہم فلسطینی مظلوموں کی حمایت اور دہشت گرد اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہوۓ ہر سطح پر حتی الامکان قدس کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے

18می
رہبر انقلاب اسلامی کے نام تحریک حماس کے رہنما کا ایک اور خط

رہبر انقلاب اسلامی کے نام تحریک حماس کے رہنما کا ایک اور خط

فلسطینی قوم اور مسلمانوں کے مقدس مقامات نیز بیت المقدس، شیخ جراح اور غزہ پر غاصب صیہونیوں کی وحشیانہ جارحیت کے پیش نظر تمام فلسطینی گروہوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غاصب صیہونیوں کے جرائم روکنے کی کوشش اور ان جرائم کا بھرپور مقابلہ کریں