13ژوئن
امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

امام جمعہ کوئٹہ علامہ جمعہ اسدی انتقال کر گئے

علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

11آگوست
زینبی کردار کی مائیں بہنیں ہی آج کے یزید سے لڑ سکتی ہیں، سائرہ ابراہیم

زینبی کردار کی مائیں بہنیں ہی آج کے یزید سے لڑ سکتی ہیں، سائرہ ابراہیم

انہوں نے کہاکہ امام حسین علیہ السلام کی شھادت کا مقصد امر بالمعروف اور نھی عن المنکر تھا اور اس سنت کو سماج اور معاشرے میں رائج کرنے کی ضرورت ہے نیکی کی ھدایت اور برائی سے روکنا ہر مرد و مومن کی ذمہ داری ہے بد قسمتی سے اس واجب کو لوگوں نے ترک کر دیا ہے۔

11آگوست
خیرپور، انتظامیہ کی سرپرستی میں تکفیریوں کا حملہ، علامہ اسد اقبال زیدی کی مذمت

خیرپور، انتظامیہ کی سرپرستی میں تکفیریوں کا حملہ، علامہ اسد اقبال زیدی کی مذمت

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ آج گیارہ محرم کو سندھ کے ضلع خیرپور میں تکفیریوں کی جانب سے زبردستی کی ریلی انتظامیہ کی سرپرستی میں نکالی گئی، بعض مقامات پر سبیل امام حسینؑ کو نقصان پہنچایا گیا۔

11آگوست
سکیورٹی کے نام پر عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش درست نہیں، علامہ عارف واحدی

سکیورٹی کے نام پر عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش درست نہیں، علامہ عارف واحدی

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اسرائیل کیجانب سے مظلوم فلسطینیوں پر حملوں اور بھارت کیجانب مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم اور سرینگر میں ایام محرم میں جلوس پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

10آگوست
علامہ علی اصغر سیفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر مدرسہ الامام المنتظر اور وفاق ٹائمز کے اراکین کا اظہار رنج وغم

علامہ علی اصغر سیفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر مدرسہ الامام المنتظر اور وفاق ٹائمز کے اراکین کا اظہار رنج وغم

حوزہ علمیہ الامام المنظر قم اور وفاق ٹائمز کے مسئولین نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر علامہ علی اصغر سیفی اور دیگر پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس عظیم سانحے پر تمام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

10آگوست
حسینؑ ابن علیؑ کی طرف متوجہ ہونے والا ہر شخص حسینی ہے، علامہ امین شہیدی

حسینؑ ابن علیؑ کی طرف متوجہ ہونے والا ہر شخص حسینی ہے، علامہ امین شہیدی

انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ گریہ، ماتم اور علمبرداری اس انداز سے کریں کہ اپنے اندر روحانی سربلندی کو محسوس کر سکیں۔ دشمنانِ نواسہ رسولؐ اس قدر خوف زدہ ہیں کہ جو کوئی بھی باروح عزاداری کا انعقاد کرتا ہے، اس کے خلاف قانونی کارروائیوں کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور ایف آئی آر کاٹی جاتی ہیں۔

09آگوست
امام وقت ع کے نصرت کیلئے عمر لازم نہیں صرف بصیرت ہونی چاہیے، شہ پارہ بتول

امام وقت ع کے نصرت کیلئے عمر لازم نہیں صرف بصیرت ہونی چاہیے، شہ پارہ بتول

نیز انھوں نے کہا کہ چھوٹے سے شہزادے نے اپنے وقت کے امام ع کے لیے سن کو بھلا کر لبیک کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رہے گی کہ اپنے امام وقت ع کے نصرت کیلئے عمر لازم نہیں صرف بصیرت ہونی چاہیے۔

09آگوست
امام حسین علیہ السلام کا قیام ہر دور کے اہل حق کے لئے مشعل راہ ہے،علامہ مقصود علی ڈومکی

امام حسین علیہ السلام کا قیام ہر دور کے اہل حق کے لئے مشعل راہ ہے،علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: یوم عاشور پر حکومت اور ریاستی اداروں کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے چاہئیں جبکہ عزاداری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے مذہبی عبادت اور عزاداری میں مکمل تعاون کیا جائے۔

09آگوست
مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا انبیاءکرامؑ و آئمہ اطہارؑ کا شعار ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا انبیاءکرامؑ و آئمہ اطہارؑ کا شعار ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ان کا کہنا تھا کہ جو مظلوم و بے گناہ لوگوں سے ان کی زندگیاں چھین رہے ہیں ہم نے ان کا مقابلہ کرنا ہے اور ان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف آواز بلند کرنی ہے، یہی لوگ وقت کے یزید ہیں، امام حسین علیہ السلام کے یہ الفاظ کہ مجھ جیسا اس (یزید) جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا تمام حق پرستوں کے لئے قیامت تک کا درس ہے،

09آگوست
آج یزیدیت اپنے زخم چاٹ رہی ہے جبکہ امام حسین ع ہر شریف النفس دل میں گھر کیے ہوئے ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

آج یزیدیت اپنے زخم چاٹ رہی ہے جبکہ امام حسین ع ہر شریف النفس دل میں گھر کیے ہوئے ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

خطیب اہلبیت علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا اور امام حسین علیہ السلام اور انکے اصحاب باوفا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کربلا متلاشیان حق کے لئے ایک درسگاہ ہے یہ امام حسین علیہ السلام کا تصدق ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا کا ہر ملک اور ہر شہر مدرسے میں تبدیل ہوچکا ہے آج حسین کے نام پر دنیا بھر میں ہونے والے اجتماعات یزید و یزیدیت پر خطِ تنسیخ کھینچ رہے ہیں