زائرینِ حسینی کے خون کا بدلہ دشمنوں کے لیے خوفناک انجام ثابت ہوگا: کتائب سید الشہداءؑ
























سکردو؛ رہبرِ شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، رہبرِ شہید کی شہادت نے عالمی استکبار کے فریب کو بے نقاب کیا، مقررین حوزہ علمیہ جامعۃ النجف سکردو بلتستان قرآن خوانی اور ایک باوقار و روح پرور مجلسِ ترحیم کا انعقاد،
ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی سید جاوید بخاری نے پہلی بار سرائیکی زبان میں نہج البلاغہ کا ترجمہ کر دیا۔سید جاوید بخاری ایم اے اردو، ایم اے سرائیکی اور ایم اے فلسفہ ہیں، وہ پہلے سرائیکی سکالر ہیں جنہوں نے سرائیکی زبان میں نہج البلاغہ کا ترجمہ کیا۔
ہندوستان کے معروف شاعر اور مداح اہل بیت علیہم السلام مرحوم رضا سرسوی کے انتقال پُر ملال پر حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے کہا کہ ممتاز شاعر، مداح اہل بیت علیہم السلام اور قرآنی تعلیمات اور معارف کو شعر و شاعری کی زبان میں فروغ دینے والے معتبر شاعر نوشہ رضا سرسوی کے انتقال کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔
آئی ایس او کے مرکزی صدر نے سردار تنویر حیدر کے لواحقین اور علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پاکستان میں لاقانونیت کے حامی نہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ کوئٹہ میں سیکڑوں جنازے سڑک پر رکھ کر پُرامن احتجاج کیا۔
تقریب میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری، مدرسہ امام المنتظر قم کے سربراہ علامہ سید حسن نقوی، جامعہ... کے سربراہ علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی، مدارس محسن ملت کے مسئول مولانا غلام باقر گھلو، شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنماء ڈاکٹر کرم علی حیدری اور دیگر علمائے شریک تھے.
شیخ نوروز نجفی صاحب مرحوم و مغفور نے نصف صدی جس طرح شوق و لگن اور اپنی خصوصی روش و توجہات کے ساتھ مکتب اہل بیت علیہم السلام کے شاگردوں کی تربیت کا بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس حوالے سے پورے برصغیر میں ان کاکوئی ثانی نہیں ہے۔
ریاستی ادارے مظلوم ماٶں اور یتیم بچوں کی فریاد کو سنیں مسنگ پرسنز کو بازیاب کریں اور مسنگ پرسن کا معاملہ فوری طور پر حل کریں۔ ریاستی ادارے عوام کو قانون کا پابند بنانے سے قبل خود قانون کی پاسداری کریں۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس اعلی کے رکن اور بزرگ عالم دین علامہ ملک اعجاز حسین نجفی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
سینیئر سینیٹر اور سینیٹ کی خارجہ امورکی کمیٹی کے سربراہ مشاہد حسین سید نے ایران اور چین کے درمیان تعاون کے پچیس سالہ سمجھوتے کو پورے خطے کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔
علماء کی زندگی سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے کہ دین اور دین داروں سے محبت کی جائے۔ مرحوم ہمیشہ ایسے سایہ دار شجر کی مانند رہے جس کی گھنی چھاؤں میں ہر شخص راحت وسکون پاتا تھا۔ آج دنیا کے مختلف مقامات پر ان کے شاگرد خدمات سر انجام دے رہے ہیں، یقیناً یہی وہ علمی بہار ہے جس کی ہم سب کو ضرورت ہے۔مرحوم کی شخصیت ایسی دل نواز، حیات افروز اور ایسی باغ وبہار تھی جن کی تمام خصوصیات کو ایک مختصر تحریر میں سمونا مشکل ہے۔