آئی ایس او پاکستان کے ذیلی ادارے امامیہ سکاوٹس کے زیراہتمام عباسِ باوفا اسکاؤٹ کانفرنس
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی شہید کی ملی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے طلباء رہنماوں کو بھی نصیحت کی کہ وہ شہید کی فکر کو مشعل راہ بنائیں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی۔
مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ علامہ شیخ محسن نجفیؒ نے بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ایران کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے دیباچے میں شامل قرار داد مقاصد قرآن و حدیث کے مطابق قانون سازی پر زوردیتی ہے۔ کسی فرقے یا مسلک کی سوچ کے مطابق نہیں۔قانون سازی صرف وہی قرآن و سنت کے مطابق ہوگی جس پر تمام مکاتب فکر متفق ہوں گے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے جامعۃ المنتظر لاہور میں طلباء سے خطاب میں کہا کہ ہم حضرت آیۃ اللہ سید ابوالقاسم خوئی سے جو کچھ کسب کرتے تھے اسے پہلی فرصت میں لکھتے تھے اور اس وقت میرے پاس ان لکھے ہوئے دروس کی تین جلدیں موجود ہیں اور سید ضیاء الحسن نے اس کو ترتیب دیا ہے اور کچھ جلدیں زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ چکی ہیں اور کچھ زیر طبع ہے۔
جامع علی مسجد جامعہ المنتظر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ریاستِ مدینہ تو رسول اکرم، علی و حسنین کی ریاست تھی اور ہمارے حکمران یکساں نصاب کے نام پر ان ہستیوں کا تذکرہ ختم کرنا چاہتے ہیں، کربلا کا تذکرہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی جانب سے حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد نجفی اور حجۃ الاسلام سید محمد حسن نقوی کی قیادت میں ایک وفد نے ممتاز عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رہائش گاہ پر ان کے لواحقین اور دیگر افراد سے ملاقات کی اور حضرت آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔