دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں، جنرل باقری
مدرسہ امام خمینیؒ قم کے شعبہ علوم فنون قرآت کے سربراہ اور نامور قرآنی استاد حجۃ الاسلام والمسلمین سید مجتبیٰ اصیل رضوی نے وفاق ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ جتنے ترجمہ قرآن کے اردو زبان میں ہوئے ہیں کسی اور زبان میں نہیں ہوئے لیکن جو تحقیقات اور علمی کام گذشتہ علماء نے کیا ہے اس کو آج کل کے زمانے کے مطابق اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ یہ قرآن تانبے کے ۲۱ صفحات پر مشتمل ہے کہ جس پر ۱۸ اور ۲۴ قیرط کا سونا اور ۱۵۰۰ گرام خالص چاندی جڑی ہوئی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کیلئے ہر چیز بنائی اور اسے انسان کیلئے مسخر کیا اور اس کے تابع فرمان بنایا اور انسان کو اپنے دینی احکام کے مطابق چلنے کا حکم دیا
جسٹس شاہد وحید نے سیکرٹری سکولز سے کہا آپ آج ہی الرٹ جاری کریں کہ جہاں قران پاک کی تعلیم نہیں دی جا رہی، والدین شکایت کر سکتے ہیں۔ قرآن پاک کی تعلیم نہ دینے والے سکولوں اور اُنکے اساتذہ کیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ دیں۔
تحریف لفظی سے مراد آسمانی کتابوں کی آیتوں اور عبارتوں میں کمی و بیشی کرنا ہے جبکہ تحریف معنوی سے مراد آسمانی کتابوں کی آیتوں اور عبارتوں کی غلط تفسیر و تاویل کرنا جسے اصطلاح میں تفسیر بالرائے کہتے ہیں۔ قرآن مجید کی آیتوں میں اضافہ نہ ہونے پر تمام مسلمانوں کا اجماع ہے۔ شیعوں کی اکثریت کا نظریہ ہے کہ قرآن کریم میں تحریف لفظی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا
انبیاء الہی کے معجزات غالبا اسی عصر کے فنون اور علوم کے ساتھ ہماہنگ تھے ۔دانشمند ان ان معجزات کے مطالعے کے بعد ان کے خارق العادہ ہونے کا اعتراف کرتے ہیں۔ ۔اس زمانے میں خدا وند متعال نےقرآن کریم کو فصاحت و بلاغت کے بالاترین مرتبے کے ساتھ نازل کیا تاکہ کوئی قرآن کےمعجز ہ ہونے کےبارےمیں شک نہ کرے
مدیر حوزہ علمیہ امام المنتظر قم حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں درس اخلاق دیتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید اور فرمان معصوم یہ دوچیزیں ہمارا سرمایہ ہیں۔ بیان معصوم اور سیرت و کردار معصوم قرآن مجید کی تفسیر ہے، خواہ وہ نہج البلاغہ ہو، صحیفہ سجادیہ کی دعائیں ہوں،یا روایات اور زیارات کے مجموعے ہوں ۔اسی طرح احادیث کی کتب بھی تفسیر قرآن ہیں۔ انداز اور لہجے بدلتے رہتے ہیں کبھی زیارت کی شکل میں، کبھی دعاوں کی شکل میں، کبھی مکتوبات کی شکل میں اور کبھی خطبات کی شکل میں قرآن کی تفسیر سامنے آتی ہے۔
قرآن مجید کے تحریف سے محفوظ رہنے اور طول تاریخ میں اس کی عدم تبدیلی کی دلیل وہ احادیث بھی ہیں جوپیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل ہوئی ہیں۔