وفاق ٹائمز،

24نوامبر
پارہ چنار اور غزہ کا مسئلہ، زمینی نہیں بلکہ انسانی اقدار و دینی غیرت کا مسئلہ ہے

پارہ چنار اور غزہ کا مسئلہ، زمینی نہیں بلکہ انسانی اقدار و دینی غیرت کا مسئلہ ہے

پروگرام کے آخر میں جامعہ روحانیت پاکستان کے صدر نے پاراچنار و غزہ کی حمایت میں قرارداد پیش کی گئی۔ قراداد کا متن اس طرح ہے؛ 1۔ آج کا یہ عظیم الشان محب وطن علماء کا اجتماع مظلوم فلسطینی اور پارہ چنار کے باشندوں پر ہونے والے ظلم کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔ 2۔ آج کا یہ اجتماع اسرائیل سے ہر قسم کے تعلق کو حب الوطنی اور ملک کے مفاد کے خلاف سمجھتا ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کے اقدام کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔

24نوامبر
ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا جامعہ المنتظر کا دورہ، آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا جامعہ المنتظر کا دورہ، آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی

ایم ڈبلیو ایم نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری سے ملاقات کی۔

21نوامبر
امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا لاہور میں ’’آزادی فلسطین مارچ‘‘ کا اعلان

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا لاہور میں ’’آزادی فلسطین مارچ‘‘ کا اعلان

فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن نے لاہور میں 26 نومبر بروز اتوار دوپہر ایک بجے ’’آزادی فلسطین مارچ‘‘ کا اعلان کر دیا۔

21نوامبر
اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی بچوں کا قتل عام دنیا بھر کیلئے لمحہ فکریہ ہے،قائد ملت جعفریہ

اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینی بچوں کا قتل عام دنیا بھر کیلئے لمحہ فکریہ ہے،قائد ملت جعفریہ

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ بچوں کو جبری مشقت اور ذہنی و جسمانی استحصال سے بچانے کیلئے مزید موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ بچے قوم کا مستقبل ہیں جسے سنوارنے کیلئے بہتر تعلیم و تربیت ضروری ہے

20نوامبر
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حضرت زينب(س) کے جشن میلاد کی مرکزی تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حضرت زينب(س) کے جشن میلاد کی مرکزی تقریب کا انعقاد

جشن میلاد کی اس پرمسرت تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل جناب مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاءالدین، بورد آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس رشید الموسوی، متعدد شعبہ جات کے سربراہان، اہم سرکاری شخصیات، کربلائی مواکب کے نمائندوں اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

20نوامبر
ملتان، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں بہائوالدین زکریایونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج

ملتان، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں بہائوالدین زکریایونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے درج تھے، احتجاجی مظاہرے میں القدس کونسل پاکستان کے نمائندہ وفد نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

15نوامبر
حرم امام رضا (ع) کی جانب سے بچوں کیلئے زیارتی اور تربیتی ہال کا افتتاح؛ روزانہ 700 ننھے زائرین کیلئے پروگرام کا انعقاد

حرم امام رضا (ع) کی جانب سے بچوں کیلئے زیارتی اور تربیتی ہال کا افتتاح؛ روزانہ 700 ننھے زائرین کیلئے پروگرام کا انعقاد

آستانہ قدس رضوی کے ادارہ برائے تبلیغات اسلامی کے نائب سربراہ نے اس حوالے سے کہا کہ بچوں کیلئے ایک ہال کو مختص کرنا، حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی کی دیرینہ خواہش تھی، تاہم ان کی اس خواہش کے مطابق ننھے زائرین سے منسوب ایک ہال کا افتتاح ہوا ہے، جس میں روزانہ کی بنیاد پر 700 بچے علمی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں سرانجام دے سکتے ہیں۔

14نوامبر
غزہ کے اسپتال ویرانے اور موت کے مرکز میں تبدیل ہوچکے ہیں،عالمی ادارہ صحت

غزہ کے اسپتال ویرانے اور موت کے مرکز میں تبدیل ہوچکے ہیں،عالمی ادارہ صحت

انہوں نے جنگ بندی نہ ہونے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے قابل ملاحظہ تعداد میں لوگوں کے مارے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

13نوامبر
او آئی سی اجلاس سے عملاً ثابت ہوگیا کہ یہ سقوط غزہ کا انتظار کر رہے ہیں، سینیٹر مشتاق احمد

او آئی سی اجلاس سے عملاً ثابت ہوگیا کہ یہ سقوط غزہ کا انتظار کر رہے ہیں، سینیٹر مشتاق احمد

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ اجلاس میں ایران، ترکیہ اور الجزائر کی تجاویز آئیں۔ پوری صورتحال میں واحد مسلم ایٹمی ملک پاکستان غائب ہے، اجلاس میں پاکستان کی کسی تجویز کا ذکر نہیں، پاکستان خاموش ہے۔