وفاق ٹائمز

25دسامبر
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا لیلة القدر ہیں، علامہ امین شہیدی

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا لیلة القدر ہیں، علامہ امین شہیدی

قرآن مجید کا ظاہر اللہ کا کلام ہے جو ”بسم اللہ“ سے شروع ہو کر ”والناس“ تک ختم ہوتا ہے، کلام کو سمجھنے کے لئے اس کے باطن میں اترنے کی ضرورت ہے اور اسے وہی سمجھ سکتا ہے جس کا قلب پاکیزہ ہو۔ قلبی پاکیزگی کے لئے ضروری ہے کہ علیؑ و آلِ علیؑ کے دامن سے متمسک ہوا جائے اور یہ تمسک استمرار کے ساتھ ہو۔

24دسامبر
ملک بھر میں مہنگائی و بد امنی کا طوفان برپا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

ملک بھر میں مہنگائی و بد امنی کا طوفان برپا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

صبح کا گھر سے نکلا ہوا شخص شام کو خالی ہاتھ واپس لوٹتا ہے۔ آخر ایسا کب تک چلے گا؟

24دسامبر
پاکستان کو واپس پٹری پر لایا جائے‘قائد ملت جعفریہ

پاکستان کو واپس پٹری پر لایا جائے‘قائد ملت جعفریہ

علامہ ساجد نقوی نے 25دسمر کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہابحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی ان اقلیتوں کو کسی بھی مرحلے میں عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ہر حال میں ان کے حقوق کاتحفظ کیاجائے ۔

24دسامبر
اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

پولیس حکام نے آئی ٹین فور میں خودکش دھماکے کی تفتیش کے لیے 8 رکنی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

24دسامبر
وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کی ملاقات

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی حجم بہترین لیول پر نہیں ہے، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ کرنے کے سلسلہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

23دسامبر
اہل بیت علیہم السلام کی مجالس ان ہستیوں کی معرفت کو بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہیں، علامہ امین شہیدی

اہل بیت علیہم السلام کی مجالس ان ہستیوں کی معرفت کو بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہیں، علامہ امین شہیدی

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ دین دار یا اہلِ قرآن بننے کی کوشش میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی حیثیت کا انکار کرتے ہیں۔ قرآن  مجید کی تفسیر کے باب میں معصومؑ نے بیان کیا ہے کہ سورہ القدر میں لیلة القدر سے مراد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا ہیں جن پر خدا تعالی نے آئمہ اطہار علیہم السلام کی شکل میں گیارہ قرآن اتارے۔

21دسامبر
شاهچراغ واقعے نے امریکہ اور منافقین کو رسوا کیا، رہبر انقلاب اسلامی

شاهچراغ واقعے نے امریکہ اور منافقین کو رسوا کیا، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب نے شاہ چراغ حملے کے شہدا کے اہل خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اس المناک واقعے نے دلوں کو سوگوار کیا تاہم یہ واقعہ ایران کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا اور بات پر زور دیا کہ اس خباثت کے پس پردہ ہاتھ یعنی داعش کو بنانے والے نفرت انگیز امریکی رسوا ہوئے۔

20دسامبر
سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی

اس کے علاوہ اوستہ محمد میں 2010 کے سیلاب متاثرین کیلئے مکانات بھی تعمیر کئے جاچکے ہیں، مساجد کی مرمت، فراہمی آب کے منصوبوں پر کام کے ساتھ ساتھ مدارس کی سرپرستی بھی کی جاتی رہی ہے، محرم الحرام میں عشرہ مجالس کا انعقاد، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام جیسے دئگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہوتی رہتی ہے۔

20دسامبر
حضرت زہراؑ کا وجود تاریکی سے روشنی کی طرف لے جانے کے لئے انتہائی مؤثر ہے، علامہ امین شہیدی

حضرت زہراؑ کا وجود تاریکی سے روشنی کی طرف لے جانے کے لئے انتہائی مؤثر ہے، علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا نعمتِ عظیم ہیں، اللہ تعالی نے سورہ کوثر میں اس نعمت کے ذکر کے بعد رسولِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ کو حکم دیا: ”فصل لربک وانحر“ یعنی حضرت فاطمہ زہراؑ جیسی عظیم نعمت کا شکرانہ رکوع و سجود اور قیام و قعود کی شکل میں ادا کیجئے اور مال کی قربانی بھی دیں تاکہ ہر مادی شے سے وابستگی کم سے کم تر ہو جائے۔ دنیا کی محبت کو جڑ سے اکھاڑنے کا نام قربانی ہے اور وانحر اس کا مظہر ہے۔