صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























امام صادق علیه السلام: مَا مِن عَمَلٍ أفضَلَ يَومَ الجُمُعَةِ مِنَ الصَّلوةِ عَلى مُحَمَّدٍ و آلِهِ. جمعہ کے دن محمد و آل محمد علیہم […]
جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیراہتمام ایک آن لائن انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت ملک کے معروف قاری ،قاری زمان صاحب نے حاصل کی۔تلاوت کے بعد سیمینار میں خظابات کا سلسلہ شروع ہوا۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ انقلاب نے پیغام دیا ہے کہ امریکہ اور روس کے بغیر بھی آزادی سے زندگی گزاری جا سکتی ہے ۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت سیمنار سے خطاب کرتے ہوئےحجۃ الاسلام والمسلمین انیس الحسنین خان نے میزبان کی حیثیت سے تمام مہمانوں کا شکریہ اور کہا کہ میں انقلاب اسلامی کی بیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یقینا بہت سے انقلابات دنیا میں رونما ہوئے مگر اس صدی کا بہترین معجزہ انقلاب اسلامی ایران ہے۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ نمائندگی پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن انقلاب اسلامی اور پیغام وحدت سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ انقلاب کی بہت سے برکات ہیں اور ایک اہم ترین برکت اتحاد و وحدت کی برکت ہے۔ انقلاب کی قیادت نے ہمیشہ فلسطینیوں کی مدد کی ہےیہ نہیں دیکھا کہ وہاں اہلسنت ہیں،کشمیر یوں کی مدد کی۔
ایک عمر رسیدہ ریٹائرڈ ملازم اپنی دیرینہ عادت اور ’’مجبوری‘‘ کی بنا پر ایک بار پھر اسرائیل اور داعش کی بالواسطہ حمایت کرتے ہوئے شام میں پھر سے جنگ کی پیش گوئیاں کرتے ہوئے حقیقی مجاہدین اور ایران کے خلاف زہر اُگل رہا ہے۔ حقائق کو مسخ کرنے اور ’’مغالطہ‘‘ پیدا کرنے کا یہ آدمی ماہر ہے۔
آج 11فروری کو ملت ایران 2500سالہ شہنشائیت کے خاتمے اور انقلاب اسلامی کی بیالیسویں سالگرے کاجشن منا رہی ہیں۔ جونہی امام خمینیٖؒ کی قیامت میں ملت ایران نے ملوکیت سے نجات حاصل کر لی اور امریکہ اور اس کے حواریوں کو وہاں سے مار بھگایا تو اس وقت سے تمام مغربی طاقتیں اس انقلاب کو ختم کرنے کے لیے ہر فورم پر ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں لیکن الحمد للہ آج تک یہ انقلاب اپنے مکمل آب و تاب کے ساتھ باقی ہے اور استعماری طاقتوں کی آنکھوں میں کانٹا بن کر دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔
امام خمینی رح نے درس کربلا سے استفادہ لیتے ہوئے عصر حاصر کے یزید کے خلاف برسریپیکار ہوکر انقلاب اسلامی اور الہٰی نظام قائم کروایا
خمینی بت شکن نے ایرانی قوم میں دینی اور سیاسی شعور پیدا کیا اور اڑھائ ہزار سالہ پرانی شہنشاہیت پر مبنی آمریت کا خاتمہ کیا ان کا کہنا تھا امام خمینی نے عالمی سامراج کی تمام تر ناپاک سازشوں کا قلع قمع کیا آپؒ نے اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کیا اور مسلمانان عالم میں وحدت کی روح پھونک دی اور انھیں یہ پیغام دیا کہ مسلکی اختلاف سے بالا تر ہو کر ظالم اور غاصب حکمرانوں کے خلاف متحد ہو کر ڈٹ جاو تاکہ خدا کے اذن اور ارادے سے مستکبرین پر مستضعفین اور باطل پر حق کا غلبہ عطا ہو۔