امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نجی سفارتی گفتگو پر تبصرہ نہیں کرسکتے، توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔
مرجع عالی قدر نے مہمان وفد سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ سفراء اپنے ملک کا چہرہ ہوتے ہیں اور وہ اپنے ملک کے شرف اور عزت کا عکاس ہوتے ہیں مزید انہوں نے موصوف سفیر کے بعد کی خدمت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارے کی صوبہ خراسان رضوی کراٹے فیڈریشن سے درخواست پرپاکستانی کراٹے ٹیم حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہوئی اور اس دوران اس ٹیم نے روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ملک بھر سے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماوں نے بھرپور شرکت کی اور بنیادی انسانی و مذہبی شہری حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بعض مجالس و جلوس ہائے عزاداری سید الشہدا پر کاٹی گئی ایف آئی آرز اورشہریوں کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی مذمت کی
معترضین اور ناقدین کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت اسرائیل سے لڑنے کے بجائے اس کے ساتھ دوستی اور مفاہمت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے فلسطین میں صہیونیوں سے مل کر اہلِ تشیع کو مضبوط کرے۔
ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعے پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں۔
نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں امریکا میں بھی سوالات ہوئے، پاکستان اس حوالے سے ہر فیصلہ قومی مفاد کو مد نظر رکھ کر کرے گا، پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں کوئی سوچ نہیں پائی جاتی،
پاکستان کی جانب سے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت کو پاکستان کے سخت تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
پاکستان میں 12 ربیع الاول کی سرکاری چھٹی ہوتی ہے، جو جمعہ کو آ رہی ہے، ہفتہ اور اتوار کی 2 چھٹیاں ملا کر وفاق کے سرکاری ملازمین 3 چھٹیاں کریں گے۔ 12 ربیع الاول کے موقع پر دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔