احتجاج

14می
ایران نے مسئلہ فلسطین پر شیعہ سنی وحدت کی بہترین مثال قائم کی ہے، علامہ امین شہیدی

ایران نے مسئلہ فلسطین پر شیعہ سنی وحدت کی بہترین مثال قائم کی ہے، علامہ امین شہیدی

امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ نے ہا کہ اسرائیلی فورسز کا فلسطینی خاتون کی گردن پر گھٹنہ ٹیکنا 57 اسلامی ممالک کے لئے پیغام تھا کہ مسلم امہ کی ان کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں ہے۔ علامہ امین شہیدی نے اس مشکل ترین وقت میں فلسطین کے لئے ایران کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اسلحہ فراہم کرکے فلسطینی مقاومت کو استحکام بخشاہے اور شیعہ سنی وحدت کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

07می
قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمانؑ سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے، علامہ اصغر علی سیفی

قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمانؑ سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے، علامہ اصغر علی سیفی

وفاق المدارس شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے اپنے ایک بیان میں کہا قدس کو باہمی یکجہتی اور امام زمان عج سے بیعت کرتے ہوئے منایا جائے۔

12آوریل
فیشن شو کے خلاف کشمیری خواتین کا احتجاج

فیشن شو کے خلاف کشمیری خواتین کا احتجاج

حالیہ دنوں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مقامات ٹیگور ہال اور ایس کے ای سی سی میں پہلی مرتبہ فیشن شو کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا،جس میں کشمیری خواتین کی ایک تعداد نے شرکت کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنایا ۔اسی دوران اتوار کے روز برقع پوش خواتین کی ایک بڑی تعداد نے ڈل جھیل کے کنارے پرتاپ پارک سے لیکر ایس کے ای سی سی تک فیشن شو کے خلاف پیدل مارچ کرکے زبردست احتجاج کیا.

14مارس
لکھنؤ؛ وسیم رضوی کی شیطانی و دہشت گردانہ حرکت کے خلاف شیعہ و سنّی علماء کا زبردست احتجاج

لکھنؤ؛ وسیم رضوی کی شیطانی و دہشت گردانہ حرکت کے خلاف شیعہ و سنّی علماء کا زبردست احتجاج

وسیم رضوی کے شیطانی و دہشت گردانہ اقدام کے خلاف آج 14 مارچ بروز اتوار عزاداری روڈ آصفی امام باڑے پر احتجاجی ریلی بعنوان ’’تحفظ قرآن مجید ریلی‘‘ منعقد ہوئی جس میں مکتب تشیع اور اہل سنت والجماعت کےاہم اور بزرگ علماء نے شریک ہوکر وسیم رضوی کے ذریعہ سپریم کورٹ میں داخل عرضی کی مذمت کی اور اسے اسلام مخالف اور دشمن قرآن قراردیتے ہوئے اس کے سماجی بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔واضح رہے کہ وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے کہ قرآن کریم سے 26 آیتوں کو ہٹایا جائے ،جس پر مسلمانوں کے ہر طبقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے اور حکومت سے اسکی گرفتاری کا مطالبہ کیاجارہاہے ۔

11مارس
بے گناہ افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے اور عزاداری کے خلاف مقدمات کو مسترد کرتے ہیں، شیعہ علماکونسل

بے گناہ افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے اور عزاداری کے خلاف مقدمات کو مسترد کرتے ہیں، شیعہ علماکونسل

شیعہ علما کونسل نے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاجی پروگرام تشکیل دے دیا ہے ، اس کا باقاعدہ اعلان 15 مارچ کو پریس کانفرنس میں کیا جائے گا ۔

11فوریه
پُر امن تحفظ عزا لانگ مارچ آئینی اورقانونی حق ہے ،علامہ ساجد نقوی

پُر امن تحفظ عزا لانگ مارچ آئینی اورقانونی حق ہے ،علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ سندھ بھر میں ہوم سیکرٹری کے آرڈر پرچہلم کے جلوس میں شرکت کیلئے پیادہ آنے والوں پر 80 کے قریبFIR فی الفور ختم کی جائیں۔

10فوریه
متحدہ طلبا محاذ کا طلبا یونین بحالی کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

متحدہ طلبا محاذ کا طلبا یونین بحالی کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

طلبہ یونینز پر پابندی کے باعث طلبہ اپنے آئینی حق سے محروم ہیں، طلبہ یونینز کی بحالی سے معاشرے میں جمہوری اقدار پروان چڑھنے کیساتھ ساتھ ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی، طلبہ یونین پر پابندی سے طلبہ تعلیمی اداروں کے آئین کے تحت حاصل ہونیوالے بنیادی حقوق و اختیار سے محروم ہیں

10ژانویه
ملکی سلامتی کے زمہ دار اداروں کے خلاف ہونے والی ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے، شیخ جواد حافظی

ملکی سلامتی کے زمہ دار اداروں کے خلاف ہونے والی ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے، شیخ جواد حافظی

سکردو میں ہزارہ برادری کے حق میں نکالی گئی ریلی میں بعض افراد نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے پرامن احتجاج کا تاثر خراب کرنے کی کوشش کی تھی

09ژانویه
ہزارہ شیعہ نسل کشی کے خلاف جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل سراپا احتجاج

ہزارہ شیعہ نسل کشی کے خلاف جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل سراپا احتجاج

مظاہرہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ سے نماز جمعہ کے بعد شروع ہوا اور کرگل مین بازار سے ہوتے ہوئے واپس حوزہ علمیہ چوک پر اختتام پذیر ہوا ۔اس دوران مظاہرین دہشتگردی نامنظور ، پاکستان سرکار قاتلوں کو سزاد دو ، شیعہ نسل کشی بند کرو جیسے فلک شگا ف نعرے بلند کررہے تھے ۔