امام رضا علیہ السلام

01جولای
امام رضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت سے میرے ٹوٹے دل کو سکون مل گیا ، بوسنیائي زائرہ

امام رضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت سے میرے ٹوٹے دل کو سکون مل گیا ، بوسنیائي زائرہ

محترمہ گورویج کا کہنا تھا کہ تمام آئمہ اطہار(ع) کے روضے خاص طور حضرت معصومہ(س) اور حضرت امام علی رضا(ع) کا روضہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے بہت اچھی جگہ ہے اس لئے میں اس زیارت کی یادوں کو  ہرگز فراموش نہيں کرپاؤں گی

22ژوئن
سیرت امام رضا علیہ السلام ہر انسان کے لیے مشعل راہ اور نمونہ عمل ہے، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مشہد

سیرت امام رضا علیہ السلام ہر انسان کے لیے مشعل راہ اور نمونہ عمل ہے، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مشہد

مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عقیل حسین خان نے حضرت امام علی موسی الرضا علیہ السلام نے جہاں اپنی روحانیت اور تبلیغ کے ذریعہ انفرادی اور ذاتی زندگی میں انسانوں کی رہنمائی فرمائی وہاں طرز حکمرانی اور مختصر اقتدار کے توسط سے اجتماعی ذمہ داریوں اور صحیح حکمرانی کے انداز سے انسانیت کی رہنمائی کا سامان فراہم کیا آج بھی سیرت امام رضا علیہ السلام ہر انسان کے لیے مشعل راہ اور نمونہ عمل ہے۔

22آوریل
ایران اور پاکستان کا “ناموس رسالت” کے لئے مشترکہ جہدوجہد کرنے کا عزم، حرم امام رضاؑ سے ویڈیو پیغام جاری

ایران اور پاکستان کا “ناموس رسالت” کے لئے مشترکہ جہدوجہد کرنے کا عزم، حرم امام رضاؑ سے ویڈیو پیغام جاری

زیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حرم امام رضاؑ کے متولی حجتہ السلام والمسلمین جناب احمد مروی سے ملاقات کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے روضے پر پاکستانی قوم کو یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ حجت الاسلام جناب احمد مروی اور ایرانی قیادت نے من جملہ فیصلہ کیا ہے کہ ناموس رسالت کیلئے، حضور صل اللہ علیہ والہ وسلم کی حرمت کیلئے اور اسلام کی سربلندی کیلئے، پاکستان اور ایران مل کر آواز بلند کریں گے۔

22آوریل
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری+تصاویر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امام رضا علیہ السلام کے روضے پر حاضری+تصاویر

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے شہر مشہد مقدس میں پہنچتے ہی سب سے پہلے حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضری دی۔ انہوں نے حرم مطہر کی زیارت کے بعد حرم کے متولی سے ملاقات کی۔ پاکستان کے سفیر بھی اس ملاقات میں شاہ محمود قریشی کے ہمراہ تھے۔

17آوریل
امام رضاؑ کا حرم ہمیشہ اردو زبان زائرین کے لئے بہترین میزبان بنا ہے، پاکستانی سفیر

امام رضاؑ کا حرم ہمیشہ اردو زبان زائرین کے لئے بہترین میزبان بنا ہے، پاکستانی سفیر

ایران میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت کے موقع پر کہا کہ پاکستان کے عوام ، اہل بیت عصمت و طہارت سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اسی لئے ہر سال سات لاکھ پاکستانی زائرین، ائمہ اطہار کی زیارت کے لئے عراق کے سفر اور امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بعد قم اور مشہد کا سفر کرتے ہيں اور اس وقت بھی وہ کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات میں بہتری کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ زیارت کا سلسلہ پھر سے شروع کر سکیں.

25فوریه
امام علی ، سورہ واقعہ میں ” السابقون ” کے واضح مصداق ہیں، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی

امام علی ، سورہ واقعہ میں ” السابقون ” کے واضح مصداق ہیں، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رفیعی

حجت الاسلام والمسلمین، ناصر رفیعی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ متعدد آیتوں میں حضرت علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان ہوئے ہیں ، کہا کہ سوہ رعد کی آیت نمبر 43 میں آیا ہے کہ " اور جو لوگ کفر اختیار کرتے ہیں وہ کہتے ہیں تم اللہ کے رسول نہیں ہو ، کہہ دو خدا اور جس کے پاس کتاب کا علم ہے اس کی گواہی میرے اور تمہارے درمیان کافی ہے ۔ " یہاں پر علم رکھنے والے سے مراد حضرت علی اور اہل بیت پیغمبر علیہم السلام ہیں ۔

06فوریه
کورونا کی وجہ سے امام رضا علیہ السلام کے حرم کو بند کرنا انتہائی سخت فیصلہ تھا، حجت الاسلام مروی

کورونا کی وجہ سے امام رضا علیہ السلام کے حرم کو بند کرنا انتہائی سخت فیصلہ تھا، حجت الاسلام مروی

حجت الاسلام والمسلمین مروی نے کورونا کی وجہ سے حرم مطہر رضوی کے بند ہو جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کو بند کرنے کا فیصلہ بہت ہی سخت اور مشکل تھا ان کا کہنا تھا کہ تاریخی دستاویزات کی بنیاد پر کسی دور میں بھی حتی بہت بڑے بڑے اور تاریخی حادثات و واقعات کے باوجود امام علی رضا علیہ السلام کا حرم بند نہیں ہوا تھا لیکن لوگوں کی صحت وسلامتی کی حفاظت کی خاطر مجبوراً یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔