امت مسلمہ

12جولای
امت مسلمہ کو اپنے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے مغربی طاقتوں کی فکری غلامی سے نجات حاصل کرنا ہوگی، علامہ امین شہیدی

امت مسلمہ کو اپنے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے مغربی طاقتوں کی فکری غلامی سے نجات حاصل کرنا ہوگی، علامہ امین شہیدی

علامہ امین شہیدی نے فلسفۂ حج پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حج، اللہ کی طرف سے مسلمانوں پر مخصوص شرائط کے ساتھ واجب قرار دیا گیا ہے؛ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ حج کے پس منظر میں موجود فلسفے کے مطابق اسےانجام دیں۔

24آوریل
ہماری نوجوان نسل کو قرآن کریم سے اپنا تعلق بڑھانا چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی

ہماری نوجوان نسل کو قرآن کریم سے اپنا تعلق بڑھانا چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی

ہماری نوجوان نسل کو قرآن کریم سے اپنا تعلق بڑھانا چاہئے۔ افسوس کہ آج بھی ہمارے معاشرے میں قرآن محجور ہے اور امت مسلمہ تارک قرآن ہونے کے سبب در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہے۔ قرآن و اہل بیت سے تمسک ہی امت مسلمہ کو عزت و سربلندی کی منزل تک پہنچا سکتا ہے۔

22ژانویه
قرآن و سنت سے دوری کے باعث امت مسلمہ بے شمار مسائل کا شکار ہے، جماعت اسلامی

قرآن و سنت سے دوری کے باعث امت مسلمہ بے شمار مسائل کا شکار ہے، جماعت اسلامی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اسلامی و خوشحال پاکستان کا خواب دیکھا تھا، مگر کرپٹ و دین بیزار قیادت نے سودی نظام معیشت، سیکولرازم، بے حیائی کے کلچر کو فروغ دیا۔

11ژانویه
شہید سلیمانی نے امت مسلمہ کے حقوق کے دفاع کی راہ میں جد و جہد کی، امیر جماعت اسلامی سندھ

شہید سلیمانی نے امت مسلمہ کے حقوق کے دفاع کی راہ میں جد و جہد کی، امیر جماعت اسلامی سندھ

امیر جماعت اسلامی سندھ نے پاسداران اسلامی انقلاب کے اعلی کمانڈر کے قتل میں امریکی دہشتگردی کاروائی کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سردار سلیمانی نے امت مسلمہ کے حقوق کے دفاع کی راہ میں جد و جہد کی۔

20اکتبر
قائد ملت جعفریہ پاکستان کی 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت و اخوت منانے کی اپیل

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی 12 تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت و اخوت منانے کی اپیل

علامہ ساجد نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خاتم المرسلینؐ اور حضرت امام جعفر صادق ؑکے میلا د کا جشن منانے کا سب سے بہتر اور موزوں طریقہ یہ ہے کہ امت مسلمہ بالخصوص اور عالم انسانیت بالعموم حضور اکرم ؐاور خانوادہ رسالت ؐ کی سیرت اور فرامین پر عمل کرے اور اپنی انفرادی‘ اجتماعی‘ روحانی‘ دینی و دنیاوی مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے حضور اکرم ؐ کے اسوہ حسنہ کو نمونہ عمل قرار دے۔

19آگوست
بے آب و گیاہ بیابان میں شہید کئے جانے والوں کی مظلومانہ شہادت آج بھی دلوں کو عجیب حرارت، اولو العزمی، صدق و صفا اور نورانیت عطا کرتی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

بے آب و گیاہ بیابان میں شہید کئے جانے والوں کی مظلومانہ شہادت آج بھی دلوں کو عجیب حرارت، اولو العزمی، صدق و صفا اور نورانیت عطا کرتی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ ان جاویداں تحریکیوں میں سے ایک منفرد، بالکل الگ اور عظیم الشان تحریک واقعہ کربلا ہے۔ آپ واقعہ کربلا کی تاریخ پڑھیں آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ اس بے نظیر حادثے کے بارے جتنا لکھا گیا، اور اسکے بارے مختلف زاویوں اور متعدد جہتوں سے جتنا تجزیہ و تحلیل سامنے آیا، شاید ہی کسی اور تحریک کے بارے اتنا لکھا گیا ہو، اور قابل غور بات یہ ہے کہ اس عظیم واقعے کے مثبت اور دور رس اثرات نہ صرف یہ کہ امت مسلمہ پر مرتب ہوئے، بلکہ اس الہی تحریک نے ہر دین و مذہب ، ہر رنگ و نسل، اور ہر قوم و قبیلے کے افراد کو متاثر کر دیااور عجیب تر یہ کہ اس تحریک نے ہر عمر کے افراد (مرد و زن) کے دلوں میں گھر کر گئی۔

30ژوئن
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا ایرانی نومنتخب صدر کو خط، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا ایرانی نومنتخب صدر کو خط، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

رہبر معظم کی حکیمانہ تدبیر کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کا انعقاد اور جناب عالی کا حسن انتخاب پوری دنیا میں امت مسلمہ کے لئے مسرت و شادمانی کا باعث بنا۔ اس موقع پر اپنی اور پاکستان کے تمام دینی مدارس کی طرف سے جناب عالی کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

24ژوئن
فتح مبین کانفرنس/فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل ناقابل قبول

فتح مبین کانفرنس/فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل ناقابل قبول

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے ایس او) کے زیراہتمام فتح مبین کانفرنس کے شرکاء نے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل ناقابل قبول ہے لہذاٰ حکومت اس بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرے، فلسطینیوں نے ثابت کیا ہے کہ جنگیں اسلحے کے زور پر نہیں بلکہ دل، ادارے اور ایمان کی مضبوطی کیساتھ لڑی جاتی ہیں، آج اسرائیل ایک فیل اسٹیٹ بن چکا ہے، وہ دن دور نہیں جب پوری امت مسلمہ فلسطین کی فتح اور اسرائیل کی تباہی کا جشن منائے گی۔

18می
او آئی سی کا بزدلانہ موقف ، مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق ادا نہیں کیا گیا، پیر محفوظ مشہدی

او آئی سی کا بزدلانہ موقف ، مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق ادا نہیں کیا گیا، پیر محفوظ مشہدی

پیرسید محمد محفوظ مشہدی نے کہا کہ 57 اسلامی ممالک کے فورم نے مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق ادا نہیں کیا۔ محض کاغذی کارروائی اور تقریروں کے علاوہ او آئی سی کے اجلاس میں کچھ نہیں ہوا ۔