عالم مجاہد کی برسی

28اکتبر
علامہ قاضی نیاز حسین نقویؒ نے اپنی پوری زندگی مکتب آل محمد کی خدمت میں گزاری، ،علامہ سید سبطین حیدر سبزواری

علامہ قاضی نیاز حسین نقویؒ نے اپنی پوری زندگی مکتب آل محمد کی خدمت میں گزاری، ،علامہ سید سبطین حیدر سبزواری

شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے وفاق ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی پوری زندگی دینی خدمات میں گزری ہے آپ کا علمی اور دینی گھرانے سے تعلق تھا جس گھرانے کا پورے پاکستان پر احسان ہے۔

22اکتبر
سید نیاز نقوی تقریب مذاہب اسلامی کے علمبردار تھے،آیت اللہ نظری منفرد

سید نیاز نقوی تقریب مذاہب اسلامی کے علمبردار تھے،آیت اللہ نظری منفرد

آیت اللہ نظری منفرد نے کہا کہ حجت الاسلام والمسلمین سید نیاز نقوی تقریب مذاہب اور اسلامی وحدت کے لئے پیش پیش رہتے تھے حتی کہ پاکستان کے سنی اور شیعہ علماء میں بھی ایک خاص مقام حاصل تھا۔مرحوم علم و معرفت اور فضیلت سے بھرپور تھے کہ آپ اپنی بابرکت زندگی کے دوران سیدھے راستے پر گامزن رہے۔

21اکتبر
علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی ایک ہمہ جہت اور نابغۂ روزگار شخصیت تھے، علامہ رمضان توقیر

علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی ایک ہمہ جہت اور نابغۂ روزگار شخصیت تھے، علامہ رمضان توقیر

علامہ رمضان توقیر نے "وفاق ٹائمز" سے گفتگو میں کہاکہ زندگی کے آخری ایام میں انہوں نے نصابِ تعلیم میں حکومت کی طرف سے کی جانے والی زیادتیوں اور جانبداریوں کی نشاندہی کی اور اپنے تحفظات حکمرانوں تک پہنچانے کا آغاز کیا۔وفاق کے دونوں اداروں میں مرحوم کی خدمات سے ہر اہلِ علم آگاہ ہے۔قاضی نیاز حسین نقوی اور قاضی غلام مرتضی دونوں اگرچہ اس دارِ فانی سے بہت جلدی چلے گئے لیکن اپنے حصے کے علاوہ دوسروں کے حصے کے کام بھی کر گئے۔

19اکتبر
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم داعی اتحاد بین المسلمین تھے،علامہ افتخار نقوی

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم داعی اتحاد بین المسلمین تھے،علامہ افتخار نقوی

"وفاق ٹائمز " سے گفتگو میں انہوں نے علامہ قاضی نیاز حسین مرحوم کے بارے میں کہا کہ علامہ مرحوم اسلام کا درخشاں ستارہ تھے انہوں نے پاکستانی ہونے کے ساتھ ساتھ ایران کی سر زمین پر علمی حوالے سے اتنی ترقی اور نمایاں حیثیت حاصل تھی کہ انہیں باقاعدہ طور پر عدالتوں کا جج مقرر کیا گیا اور ہائیکورٹ کے جسٹس رہے تقریباً 25 سال نظام عدل سے وابسطہ رہے۔