علامہ سید ساجد علی نقوی

15نوامبر
علامہ شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں ایس یو سی ضلع لاہور کی جانب سے مسجد علامہ الحائری وسن پورہ میں استقبالیہ

علامہ شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں ایس یو سی ضلع لاہور کی جانب سے مسجد علامہ الحائری وسن پورہ میں استقبالیہ

علامہ شبیر میثمی نے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے جامعةالمنتظر میں ملاقات کی ، ملی اور تنظیمی امور پر ان سے رہنمائی حاصل کی۔

13نوامبر
قومی مفاد میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ و قت کی ضرورت ہے، علامہ ساجد نقوی

قومی مفاد میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ و قت کی ضرورت ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ قومی مفاد میں پاک ایراان گیس پائپ لائن منصوبہ وقت کی ضرورت ہے ،پاک ا یران گیس پائپ لائن منصوبہ کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، منصوبے کی تکمیل سے ملک کی انڈسٹری کو سستی گیس میسر آئے گی، صنعتی سر گرمیاں عروج پکڑیں گی اور گیس بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ ایران کی جانب سے اس منصوبے پر 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اورپاکستان کو اپنے حصے کا کام ابھی کرنا ہے۔

15اکتبر
امام حسن عسکریؑ نے دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے جدوجہد کی، علامہ ساجد نقوی

امام حسن عسکریؑ نے دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے جدوجہد کی، علامہ ساجد نقوی

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ محض 28 سال کی عمر میں درجہ شہادت پر فائز ہونے والے امام حسن عسکری ؑ نے اپنی مختصرحیات طیبہ میں بھی دین کی حقیقی تعلیمات کے فروغ کے لئے بے پناہ جدوجہد اور کوشش کی اور اس راستے میں اس وقت کے حکمرانوں کے ظلم و ستم اور قید و بند کی صعوبتیں تک برداشت کرتے ہوئے اپنے نائبین و مخلصین کے ذریعہ پیغام حق و صداقت عوام تک پہنچایا۔

05سپتامبر
شیخ عبد الامیر قبلان جیدممتاز عالم و اعتدال پسند شخصیت تھے ،علامہ سید ساجد علی نقوی

شیخ عبد الامیر قبلان جیدممتاز عالم و اعتدال پسند شخصیت تھے ،علامہ سید ساجد علی نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ مجلس اعلیٰ لبنان و حرکت عمل کے شرعی کونسل کے سربراہ حجة السلام شیخ عبدالامیرقبلان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حجة السلام شیخ عبدالامیرقبلان جید ،ممتاز عالم اور اعتدال پسند شخصیت تھے

20آگوست
ملک میں اتحاد و وحدت کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ترویج کے لئے ہمہ وقت مشغول ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

ملک میں اتحاد و وحدت کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ترویج کے لئے ہمہ وقت مشغول ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ وطن عزیز کی تشکیل و تعمیر اور سا لمیت و دفاع میں تمام مکاتب فکر نے علماءو اکابرین کی قیادت میں صبر آزما جدوجہد اور لازوال قربانیاں پیش کیں جن میں علامہ سید محمد دہلویؒ مرحوم کی جدوجہد اور کاوشیں نمایاں حیثیت کی حامل ہیں یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

06آگوست
شہید استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کے مانند چبھتتے تھے،پاراچنار میں شہید قائد کی برسی شہید سے خطاب

شہید استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کے مانند چبھتتے تھے،پاراچنار میں شہید قائد کی برسی شہید سے خطاب

شہید استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کے مانند چبھتتے تھے، لہذا اسی وجہ سے انہیں راستے سے ہٹایا گیا، شہید کا راستہ آج بھی زندہ ہے اور ہم اسے ہرگز نہیں چھوڑیں گے

05آگوست
شہید عارف الحسینی اتحادبین المسلمین اور عوامی حقوق کے تحفظ کے علمبردار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائینگے،قائد ملت جعفریہ

شہید عارف الحسینی اتحادبین المسلمین اور عوامی حقوق کے تحفظ کے علمبردار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائینگے،قائد ملت جعفریہ

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے علامہ عارف حسین الحسینی کی33 ویں برسی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں شہید قائدکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملکی تاریخ کے کٹھن ترین دور میں اُنہوں نے جہاں عوام کو اُن کے حقوق کا شعور دیا وہیں ہرطبقہ کو اتحاد و وحدت اور ہم آہنگی کا درس دیا

27جولای
یکساں قومی نصاب ِتعلیم تمام مکاتب فکر کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

یکساں قومی نصاب ِتعلیم تمام مکاتب فکر کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ان دنوں وطن عزیز میں متنازعہ مسائل کو بلا جواز قانونی تحفظ فراہم کیا جارہا ہے ہمیں اس پر شدید تحفظات ہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ یکساں قومی نصاب ِتعلیم تمام مکاتب فکر کے لیے قابلِ قبول ہونا چاہیےاور کسی بھی متنازعہ اور غیرمتفق علیہ مواد کو اس میں شامل کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

10جولای
شیعیان امیر المومنینؑ دنیا میں جہاں کہیں پہ ہوں سب ایک ہی چمن کے پھول ہیں، آیت اللہ علوی بروجردی

شیعیان امیر المومنینؑ دنیا میں جہاں کہیں پہ ہوں سب ایک ہی چمن کے پھول ہیں، آیت اللہ علوی بروجردی

مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم حجت‌الاسلام سید ظفر علی شاہ نقوی کی سربرا ہی میں دفتر کے ایک وفد نے متولی مسجد اعظم قم آیت اللہ حسین علوی بروجردی سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔