علامہ سید ساجد علی نقوی

10جولای
علامہ ساجد نقوی سے آزاد کشمیر کے تنظیمی وفد کی ملاقات

علامہ ساجد نقوی سے آزاد کشمیر کے تنظیمی وفد کی ملاقات

ریاست آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے مولانا سید صادق حسین نقوی صدر، مولانا سید زاہد حسین نقوی ممبر سیاسی سیل، سید عارف حسین بخاری ایڈووکیٹ اور سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔

16ژوئن
خشک سالی قدرتی امر، تحفظ کےلئے منصوبہ بندی ضروری ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

خشک سالی قدرتی امر، تحفظ کےلئے منصوبہ بندی ضروری ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہا کہ خشک سالی قدرتی امر البتہ اثرات سے تحفظ کےلئے منصوبہ بندی ضروری ہے، خشک سالی سے تحفظ ، لائحہ عمل بارے قرآن پاک کے سورئہ یوسف سے استفادہ کی ضرورت ہے کہ کیسے اہل مصر کو حضرت یوسف ؑ نے حکمت و تدبراوربہترین حکمت عملی سے ایک عرصہ خشک سالی سے محفوظ رکھا۔

09ژوئن
کینیڈا میں پاکستانیوں کا قتل دہشتگردی، دنیا کو کیوں یہ انتہاءپسندی نظر نہیں آتی؟ قائد ملت جعفریہ پاکستان

کینیڈا میں پاکستانیوں کا قتل دہشتگردی، دنیا کو کیوں یہ انتہاءپسندی نظر نہیں آتی؟ قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کینیڈا میں چار پاکستانیوں کی شہادت پر اظہار افسوس، دنیا کو کیو ں یہ انتہاءپسندی و دہشت گردی نظر نہیں آتی؟ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ 2015ءمیں اردو زبان کے نفاذ بارے سپریم کورٹ آ ف پاکستان کا تاریخی فیصلہ آیا مگر افسوس جمہور، دستور کی بالادستی کی صرف مالا جپی جاتی ہے عملاً سب کچھ مفادات کی نذر کردیا جاتاہے، یہی حال اس زبان کے ساتھ کیا جارہاہے۔

07ژوئن
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا ریل حادثے پر اظہار افسوس

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا ریل حادثے پر اظہار افسوس

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئےعلامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں ریلوے ٹریک پر کئی حادثات ہوچکے جو تشویشناک ہے۔

06ژوئن
خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد فرقہ واریت بھڑکانے کی کوشش ہے، علامہ ساجد نقوی

خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد فرقہ واریت بھڑکانے کی کوشش ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش ایک قرارداد پر کہا کہ مسلمانوں کے ان گھمبیر حالات کے ساتھ ساتھ یہ امر بھی مدنظر رہے کہ کے پی اسمبلی میں فرقہ وارانہ قانون سازی بارے قرارداد پیش کرکے ملک بھر میں فرقہ واریت کی آگ بڑھکانے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے۔ ”پس اے بصیرت رکھنے والو! عبرت حاصل کرو ۔

27می
امن کے لئے اقوام متحدہ، قائدانہ و قاطعانہ کردار ادا کرے ،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

امن کے لئے اقوام متحدہ، قائدانہ و قاطعانہ کردار ادا کرے ،قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے صدر جنرل اسمبلی اقوام متحدہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ دنیا کے امن کےلئے اقوام متحدہ کو قائدانہ و قاطعانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، یو این او ایسا متفقہ پلیٹ فارم ہے جسے بنیادی انسانی حقوق اور دنیا کے امن کےلئے کردار ادا کرنا تھا ، افسوس مصلحت پسندی و طاقت ور ریاستوں کے باعث یہ کردار ادا نہ ہوسکا۔

19می
21 مئی کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، علامہ سبطین سبزواری

21 مئی کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق 21 مئی بروز جمعة المبارک مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی مذمت میں صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔

14می
فلسطین کے حوالے سے رسمی اجلاس کافی نہیں، آو آئی سی عملی اقدام کرے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

فلسطین کے حوالے سے رسمی اجلاس کافی نہیں، آو آئی سی عملی اقدام کرے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ او آئی سی امت مسلمہ کا متفقہ پلیٹ فارم ہے، اسے صرف رسمی اجلاس کی بجائے عملی اقدام اٹھانا ہوگا، او آئی سی حقیقی معنوں میں نمائندگی کا حق ادا کرے کیوں کہ یہ وقت اسی بات کا متقاضی ہے۔

09می
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا بیت المقدس میں نمازیوں اور افغانستان میں طالبات پر حملوں پر اظہار افسوس

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا بیت المقدس میں نمازیوں اور افغانستان میں طالبات پر حملوں پر اظہار افسوس

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فلسطین میں نمازیوں اور افغانستان میں تعلیمی ادارے پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، عالمی اداروں کو متوجہ کرتے ہوئے ظلم کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے