مولانا سید سلیمان حسینی ندوی انتقال کر گئے
























متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے قم المقدس میں اس سال بالغ ہونے والے بچوں اور بچیوں کے لئے جشن بلوغت کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ماہِ رحمت و مغفرت ہے ۔جس میں سانس لینا تسبیح اور نیندبھی عبادت ہے۔ماہ مقدس میں اعمال قبول اور دعائیں منظور ہوتی ہیں۔ہمیں قرآ ن مجید کی تلاوت کا اہتمام کرنا چاہیے ۔
لأنَّ اللّه َ تباركَ وتعالی لم يَجعَلْهُ لِزمانٍ دونَ زَمانٍ، ولا لِناسٍ دونَ ناسٍ، فهُو في كلِّ زَمانٍ جَديدٌ، وعِند كُلِّ قَومٍ غَضٌّ إلی يَومِ القِيامَةِ. خداوند عالم نے قرآن کو کسی زمانے کے ساتھ مختص نہیں کیا ہے نہ کسی گروہ کے ساتھ بلکہ ہر زمانے میں تازہ ہے.
مدرسہ علمیہ امام علی نقی علیہ السلام قم المقدسہ میں مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کی صحت و سلامتی و طول عمر کے لیے دعا توسل کا انعقاد کیا گیا.
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے ایک پیغام میں، ہندوستان میں نمائندہ ولی حجت الاسلام و المسلمین مہدوی پور کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم کی جانب سے 12 و 13 اپریل 2021 بروز پیر و منگل بعد از نماز مغربین دارالتلاوہ حرم مطہر میں مجلس انعقاد کیا گیا جس سے حجت الاسلام المسلمین میثم طہ نے استقبال ماہ رمضان المبارک و خطبہ شعبانیہ کے موضوع پر مفصل خطاب کیا۔
اس دعا سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے دن اللہ تعالیٰ سے مانگی جانے والی چیزوں میں سے غفلت سے دوری، ہوشیاری اور مختلف قسم کی غفلتوں سے بیداری ہے۔ غفلت کے معنی : غفلت اس حالت کو کہا جاتا ہے جس سے انسان کا دل مغلوب ہو جاتا ہے اور اس کی ہوشیاری میں کمی آجاتی ہے.قرآن اور روایات میں متعدد جگہوں پر "غفلت" کا ذکر ہوا ہے اور اس لفظ سے اپنے روزانہ کے اعمال کی نسبت انسانوں کی بے توجہی اور محاسبہ و مراقبت نفس سے ان کی دوری مراد لی گئی ہے۔قرٓن کریم : وَلَقَدْ ذَرَأْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ ۖ لَهُمْ قُلُوبٌ لَا يَفْقَهُونَ بِهَا۔۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رمضان المبارک کے بابرکت موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک صبر و رضا اور ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔خالق کائنات نے امت محمدی پر روزے اس لیے فرض کیے کہ وہ متقی بن جائیں۔ہم نے ایک دن اللہ کے حضور اپنے ہر عمل کا جواب دہ ہونا ہے۔لہذا اپنی زندگیوں کو اسلام کے حقیقی اصولوں کے مطابق ڈھالا جانا چاہئے.
علامہ سید ساجد علی نقوی نے ماہ مبارک رمضان 1442 ھ کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قمری سال کا نواں مہینہ جس میں طلوع صبح صادق سے غروب آفتاب تک چند امور سے قربت خداوندی کی نیت پرہیز کیا جاتا ہے اور روزے جیسی اہم ترین عبادت انجام دی جاتی ہے یہ فقط دین اسلام میں ہی واجب نہیں بلکہ تمام ادیان و مذاہب اس کی افادیت کے قائل ہیں اور ان میں کسی نہ کسی شکل میں روزہ رکھا جاتا ہے۔