صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























امام علی علیه السلام فرماتے ہیں عِظَمُ الْخَالِقِ عِنْدَکَ یُصَغِّرُ الْمَخْلُوقَ فِی عَیْنِکَ. اللہ کی عظمت کا احساس تمہاری نظروں میں کائنات کو حقیر […]
فرانس کی قومی اسمبلی نے مذہبی انتہا پسندی کےخلاف نیابل منظورکرلیا جس کا مقصد فرانس کی بنیادی اقدار آزادی اور مساوات کے اصولوں کو تقویت دینا ، کنوارپن ٹیسٹ اور جبری شادی کو روکنا ہے۔
پرنسپل مدرسہ فاطمیہ خانم فرحانہ گلزیب نے کہاکہ نامحرم رشتوں سے حجاب شرعی لازمی ہےخواتین کو چاہئیے کہ وہ تعلیمات اسلامی حاصل کریں تاکہ انہیں پتا چلے کو محرم ہے کون نامحرم، ہماری خواتین پڑھی لکھی ہیں لیکن ان کو ابھی حرام حلال محرم نامحرم کا پتہ نہیں ہے.
ایران، صوبے زنجان کے قصبے"خدا بندہ" کی رہنے والی پانچ سالہ بچی نے دس ماہ کے عرصے میں قرآن کریم حفظ کرلیا۔
انہوں نے یہ خوشخبری بھی سنائي کہ جلد ہی آئي آر آئي بی کے قرآن و معارف اور اسی طرح بچوں کے چینلوں کے تعاون سے مہد الرضا کا ٹی وی پروگرام بھی نشر ہونے لگے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام ستائيس تعلیمی نشستوں کی شکل میں تیار کیا گیا ہے جسے جلد ہی نشر کیا جانے لگے گا ۔
1979 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی ایران کے اندر عظیم تبدیلیوں کا سرآغاز ثابت ہوئی۔ دنیا پر حکمفرما 'مین اسٹریم میڈیا' کا دعوی تھا کہ انقلاب کے بعد ایران کی پیشرفت کا سلسلہ رک جائے گا۔ سائنس و ٹیکنالوجی کا شعبہ ان شعبوں میں ہے جن کے بارے میں ذرائع ابلاغ کا دعوی ہے کہ تنزلی ہوئی۔ مگر موجودہ اعداد و شمار ان دعوؤں پر خط بطلان کھینچتے ہوئے بعد انقلاب ایران کی زبردست پیشرفت کی تصویر پیش کرتے ہیں۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے کہا کہ حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی اکثر کہتے ہیں کہ دین، مقدسات اوروطن کے دفاع میں بندوق کے گھوڑوں کو جو انگلیاں دباتی ہیں ان انگلیوں کے بوسے کو اپنے لئےشرف سمجھتا ہوں، میدان جہاد میں موجود بہادروں کے قدموں کے نیچے کی خاک کو اپنے لئے متبرک اوراپنے لئےشرف سمجھتا ہوں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہمیں غاصب اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں شیخ راغب حرب کے مؤقف کی ضرورت ہے ، ہمیں اسلامی مزاحمت کی پیشرفت کے لئے شہید عماد مغنیہ کے جذبہ فداکاری کی ضرورت ہے۔ ہم شہید سید عباس موسوی اور تمام شہداء کی وصیتوں کے مطابق عمل کررہے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے ملک و قوم کو درپیش خطرہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز مشرقی آذربائيجان کے عوام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے معاملے میں باتیں اور وعدے بہت زیادہ سنے ہیں اور اب اس کے لیے صرف عمل اہم ہے۔