صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























تحفظ عزاء لانگ مارچ میں موجود شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی نے،مطالبات کی منظوری کے حوالے سے گردش خبر سے متعلق سوال پر "وفاق ٹائمز" کو بتایا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی آفیشل نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا اور ہم واٹس ایپ پر گردش نوٹیفکیشن کو قبول نہیں کرسکتے.
ایس یو سی سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید ناظرعباس تقوی نےسکھرتا کراچی لانگ مارچ کے شرکاء سے رات گئے سکرنڈ کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں زیارت عاشورا کی ایف آئی آر میں 3 نامزد اور 6لاکھ عزادار ملوث ہیں۔ حکومت کو شرم آنی چاہئے.
اس ملاقات میں عتبہ عالیہ امام حسین علیہ السلام کے منتظمین کی جانب سے"ابن فہد حلی" کی نگارشات پر تحقیق اور اس کے احیاء کے مواد کو آستان قدس رضوی کی اسلامی تحقیقاتی فائنڈیشن کو بطور ہدیہ پیش کیا گیا۔
امام علی نقی علیہ السلام تقریبا ۲۹/ سال مدینہ منورہ میں قیام پذیررہے آپ نے اس مدت عمرمیں کئی بادشاہوں کازمانہ دیکھا تقریبا ہرایک نے آپ کی طرف رخ کرنے سے احترازکیا یہی وجہ ہے کہ آپ امورامامت کوانجام دینے میں کامیاب رہے یعنی تبلیغ دین اورتحفظ بنائے مذہب میں فائزالمرام رہے آپ چونکہ اپنے آباؤاجدادکی طرح علم باطن اورعلم غیب بھی رکھتے تھے
ایرانی وزارت خارجہ کے سینiئر مشیر علی اصغر خواجی نے روسی خبر رساں ادارے سپوتنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام میں ایرانی عسکری موجودگی خود دمشق کی باقاعدہ درخواست پر رکھی گئی ہے۔ اسرائیل نے اگر شام میں سرخ لکیریں عبور کرنے کی کوشش کی تو اسے سخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا.
رکن مجلس نظارت تشکل شہید عارف حسین الحسینی اصفہان جناب حجۃ الاسلام ناصر عباس حسینی نے کہا اپنے خطاب میں نظم و ضبط کی اہمیت پر روشنی ڈالٹے ہوئے کہا:ہمیں وحدت و تنظیم،اتفاق و اتحاد اورعلم و عمل کے ذریعہ شب و روز اپنے وطن عزیز کی ترقی کیلئے کوشاں رہنا چاہیے۔
حجۃ الاسلام والمسلمین سید راحت حسین الحسینی نے شجرکاری کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا شجرکاری بہار کی آمد کی نوید اور درختوں کی اہمیت کی یاد دہانی کراتا ہےشجرکاری ماحول کے ساتھ ساتھ سماجی باالخصوص ہمارے علاقوں میں معاشی ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے ہر شخص کو اس مہم میں حصہ لینا چائیے۔
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے حالیہ دنوں میں پر امن شہریوں، علماء اور تنظیمی افراد کو بد نام زمانہ فور تھ شیڈول میں شامل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکتب اہل بیت ؑکے خلاف کسی بھی سازش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سرسید اکیڈمی اور دارا شکوہ مرکز تفاہم بین المذاہب و ڈائیلاگ کے ڈائریکٹر پروفیسر علی محمد نقوی کو تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نالج اینڈ اسلامک تھاٹ میں تین برس کے لیے ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔