صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























جنگاؤں۔ یکمینار مکہ مسجد جنگاؤں میں محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی جنگاؤں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے حالات پر ہر مسلمان کو کڑی نظر رکھنا ضروری ہے۔ ہندوستان میں دن بہ دن فرقہ پرستی میں اضافہ ہورہا ہے۔ مسلمان یکجہتی سے رہتے ہوئے قوم و ملت کی ترقی کیلئے سوچنا ضروری ہے۔
حسینیہ الزہرا مرتضی آباد ہرگسہ میں سیرت حضرت زہرا (س) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس کانفرنس سے شیخ غلام محمد مقدسی نے خطاب کرتے ہوئے فضائل و مناقب حضرت زہرا بیان کیے اور انکی تعلیمات پر عمل کرنے کی تاکید کی۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کشمیر فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔جو قوتیں مذہبی آزادی کے آئینی حق پر قدغن لگانا چاہتی ہیں انہیں ملت تشیع کی طاقت کا اندازہ نہیں۔
جشن سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شبیر فصیحی نے "کامیاب آئیڈیل کے آئینے میں کامیاب زندگی" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہترین اور کامیاب زندگی گزارنے کے لئے حضرت زہرا (س) جیسی ہستی کی کامیاب زندگی کو نمونہ عمل قرار دیں تو یقیناً ہماری زندگی بھی کامیاب ہوگی۔
لیبیا کے متحارب دھڑوں نے اقوام متحدہ کے زیر نگرانی ہونے والے مذاکرات میں انتخابات کے انعقاد تک عبوری حکومت اور ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
اگر امریکہ عملاً نہ زبانی کلامی ایران پر عائد تمام پابندیوں کو ختم کر دے اور ایران بھی ان پابندیوں کے اٹھائے جانے کو آزما لے تو ایران بھی جوہری معاہدے میں واپس آسکتاہے
کراچی آرٹ کونسل میں جاری ایران کے ثقافتی میلے کے دوران ایرانی فلموں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔کراچی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ثقافتی میلے کا شہر کے عوام نے زبردست خیر مقدم کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ایرانی فضائی کے سربراہ ، بعض کمانڈروں اور اہلکاروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی مناسبت سے ملاقات کی۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ مزید سرحدی منڈیاں قائم کرنے کے عمل میں تیزی لانے پر زور دیتے ہوئے اس بارے ایک جامع حکمت عملی بنانے پر تاکید کی ہے.