صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
























علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ محض 28 سال کی عمر میں درجہ شہادت پر فائز ہونے والے امام حسن عسکری ؑ نے اپنی مختصرحیات طیبہ میں بھی دین کی حقیقی تعلیمات کے فروغ کے لئے بے پناہ جدوجہد اور کوشش کی اور اس راستے میں اس وقت کے حکمرانوں کے ظلم و ستم اور قید و بند کی صعوبتیں تک برداشت کرتے ہوئے اپنے نائبین و مخلصین کے ذریعہ پیغام حق و صداقت عوام تک پہنچایا۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ خمس سادات کا حصہ ہے۔ جس کا حکم قرآن نے دیا ہے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی دینی درسگاہ سلطان المدارس سرگودھا کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی اور اور دوسری نشست میں خطاب کرتے ہوئے تاریخ اسلام میں علماء تشیع کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی
آیۃ اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے معاشیات کے ماہر حجۃ الاسلام والمسلمین سید عباس موسویان کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم حوزہ ہائے علمیہ کو ایک اعلی مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں تو طلباء کو مختلف شعبوں میں داخل ہونا چاہئے۔مرحوم حجۃ الاسلام و المسلمین سید عباس موسویان کا خیال تھا کہ معاشی فقہ کی موجودہ صورتحال کو مطلوبہ نتائج تک پہنچانے کے لئے ایک ایسا حل پیش کرنے کی ضرورت ہے جو فقۂ جواہری اور فقہاء کے مشہور فتووں پر مبنی ہو۔
حوزہ علمیہ خواہران ہرمزگان کی نائب سربراہ نے اس نوجوان نائب کی کامیابی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے رہبر انقلاب کے ایک فرمان کی جانب اشارہ کیا کہ آپ نے فرمایا:ثقافتی شعبے کی محرومیوں کو ختم کریں یقیناً، ثقافتی شعبہ مظلوم ترین شعبہ ہے۔
مدرسہ سبطین الدینیہ نجف اشرف میں حضرت آیت اللہ فقیہ اہل بیت سماحة السيد محمد سعيد الحكيم قدس الله سرہ کے چہلم کی مناسبت سے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں بالخصوص صوبہ پنجاب میں تسلسل کے ساتھ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت سرکاری اہلکاران کے ذریعہ غیر آئینی اور غیرقانونی اقدامات پر جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عزاداری امام حسین ؑ محرم الحرام صفر المظفرجیسے عظیم عمل کو سرکار کی جانب سے جرائم میں شامل کر کے مجرمانہ فعل قرار دے دیا گیاجو ایف آئی آرز کے متن سے صاف ظاہر ہے۔
جن بچوں کے والدین کی ماہانہ آمدنی 30 ہزار سے کم ہے ان سے فقط یونیفارم اور کتابوں کے پیسے لیے جائے گے اور کوئی ماہانہ فیس نہیں ہوگی شہداء کے بچے اور یتیم بچوں کے لیے سب کچھ فری ہوگا۔
صدر وفاق المدار س الشیعہ اورپرنسپل جامعتہ المنتظر آیت اللہ حافظ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیوہ محترمہ ہنرینہ خان اور بیٹیوں کے نام تعزیتی خط میں فخرِ قوم و ملت محسن پاکستان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے اور کہا ہے کہ فقط آپ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی اپنے اس عظیم محسن اور بے مثال ہیرو کے فراق میں سوگوارہے۔