وفاق

22آگوست
اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا

اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا

افغانستان کی صورتحال پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا۔ او آئی سی کے اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا جائےگا ۔ یہ اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر منعقد کیا جارہا ہے۔

22آگوست
ملائیشیا کے نئے وزیراعظم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ملائیشیا کے نئے وزیراعظم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ملائیشیا کے نئے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے ملک کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

22آگوست
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام فقیہ ایمانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام فقیہ ایمانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید کمال فقیہ ایمانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں اصفہان کے علماء ، عوام اور مرحوم کے اہلخانہ کو تعزیت پیش کی ہے۔

22آگوست
دس دن مسلسل ذکر فضائل و مصائب اہل بیت (ع) اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، علامہ شبیر میثمی

دس دن مسلسل ذکر فضائل و مصائب اہل بیت (ع) اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، علامہ شبیر میثمی

ایک بیان میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ دس دن مسلسل مجالس عزاء میں شرکت، ماتم داری، نوحہ خوانی، ذکر فضائل و مصائب اہل بیت (ع) اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، ہمارے لئے نعمتوں کا معیار یہ ہے کہ ہم اہل بیت (ع) کی خوشی میں خوشی اور غم میں غم مناتے ہیں۔

20آگوست
غواڑی میں جلوس پر پتھراؤ کرنے والے شرپسندوں کو فوری گرفتار کیا جائے، انجمن امامیہ بلتستان

غواڑی میں جلوس پر پتھراؤ کرنے والے شرپسندوں کو فوری گرفتار کیا جائے، انجمن امامیہ بلتستان

جمعہ کے روز انجمن امامیہ بلتستان کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بلتستان شیعہ اکثریتی علاقہ ہونے کے ناطے بلد المومنین کہلاتا ہے اور عاشورا کا جلوس آئین پاکستان کے مطابق سرکاری روڈ سے گزارنا ہمارا آئینی، قانونی حق ہے، جس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

20آگوست
انتظامیہ نے ایکشن نہیں لیا تو ہمارا جلوس سکردو میں نہیں غواڑی میں ہوگا، سید علی رضوی

انتظامیہ نے ایکشن نہیں لیا تو ہمارا جلوس سکردو میں نہیں غواڑی میں ہوگا، سید علی رضوی

ایم ڈبلیو ایم جی بی کے صوبائی سربراہ کا کہنا تھا کہ گانچھے پولیس بھی اس واقعے میں ملوث لگتی ہے، کریس تھانہ کے تمام عملہ کو تبدیل کیا جائے۔ مسجد اور علم کی بیحرمتی ہم برداشت نہیں کرینگے، جب تک انتظامیہ ایکشن نہیں لیتی ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

20آگوست
حوزہ علمیہ قم کے سینئر استاد آیت اللہ سید جواد طالقانی انتقال کرگئے

حوزہ علمیہ قم کے سینئر استاد آیت اللہ سید جواد طالقانی انتقال کرگئے

حوزہ علمیہ قم کے سینئر مدرس آیت اللہ سید جواد طالقانی اس فانی دنیا سے رحلت کرگئے۔

20آگوست
غواڑی بلتستان میں عاشورا کے جلوس پر پتھراؤ کے بعد مختلف مقامات سے علماء اور عزادار وہاں پہنچ گئے/عزاداری جاری+تصاویر، ویڈیو

غواڑی بلتستان میں عاشورا کے جلوس پر پتھراؤ کے بعد مختلف مقامات سے علماء اور عزادار وہاں پہنچ گئے/عزاداری جاری+تصاویر، ویڈیو

رپورٹ کے مطابق، حالات کے پیش نظر بلتستان کے دیگر مقامات خصوصا سکردو سے کئی علمائے کرام اور عمائدین اس وقت غواڑی پہنچ گئے ہیں جبکہ قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں جلوس پر پتھراؤ کرنے اور بلتستان کے امن کو خراب کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے.

20آگوست
مسجد اور امام بارگاہ کی توہین کسی صورت قابلِ برداشت نہیں ہے/ شعائر حسینی کی تعظیم کرنا شعائر الٰہی کی تعظیم کے مترادف ہے،علامہ شیخ جعفری

مسجد اور امام بارگاہ کی توہین کسی صورت قابلِ برداشت نہیں ہے/ شعائر حسینی کی تعظیم کرنا شعائر الٰہی کی تعظیم کے مترادف ہے،علامہ شیخ جعفری

غواڑی بلتستان میں شرپسندوں کی جانب سے روز عاشورا کے پر امن ماتمی جلوسوں پر پتھراؤ کرنے اور ماحول کو خراب کرنے کی مذموم کوشش پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امام جمعہ سکردو حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ عاشورا کے دن غواڑی میں رونما ہونے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے اور عزاداری کا تعلق نواسہ رسول ﷺ سے ہے۔ ان دونوں کی توہین کسی صورت قابلِ برداشت نہیں ہے۔